جی این این سوشل

پاکستان

شمالی وزیرستان میں فورسز سے مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو ئے جبکہ دو جوان بھی شہید ہوئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شمالی وزیرستان میں فورسز سے مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، شہدا میں نائیک ظہیر عباس اور لانس نائیک معراج الدین شامل ہیں، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

پاکستان

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت

تقریب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دیئے گئے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق تقریب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نےعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر سعودی قیادت کو مبارک باد بھی پیش کی ۔

ملاقات میں علاقائی صورت حال خاص طور پر غزہ کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم 27 اپریل کو سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں وہ 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔

عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر خزانہ سمیت اہم سعودی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی گر می کی شدت میں ریکارڈ اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر میں گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا، سمندری ہوائیں متاثر ہونے کے سبب دن کے وقت لو کے تھپیڑے چلے اور ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد تک بڑھنے کا اندیشہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی گر می کی شدت میں ریکارڈ اضافہ

کراچی: شہر قائد میں اتوار کو سال 2024 کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا اور درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 2.9 ڈگری اضافے سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.1 ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر میں گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا، سمندری ہوائیں متاثر ہونے کے سبب دن کے وقت لو کے تھپیڑے چلے اور ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد تک بڑھنے کے باعث اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل رفح پر کسی بھی اقدام سے پہلے امریکی خدشات سننے پر رضامند ہے: امریکہ

جب تک ہمارے خدشات دور نہیں ہو جاتے اسرائیل نے رفح آپریشن نہ کرنے کا یقین دلایا ہے، ترجمان وائٹ ہائوس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل رفح پر کسی بھی اقدام سے پہلے امریکی خدشات سننے پر رضامند ہے: امریکہ

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اسرائیل نے رفح کے کسی بھی اقدام سے پہلے امریکی خدشات کو سننے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کے سرحدی شہر رفح پر حملہ کرنے سے پہلے امریکی خدشات اور خیالات کو سننے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ترجمان وائٹ ہائوس نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مناسب اور قابل اعتبار منصوبہ کے بغیر رفح آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتے۔

جان کربی نے کہا کہ جب تک ہمارے خدشات دور نہیں ہو جاتے اسرائیل نے رفح آپریشن نہ کرنے کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن رفح آپریشن سے متعلق اگلے ہفتے اسرائیلی حکام سے ملاقات کرینگے اور غزہ میں  عارضی جنگ بندی کے لیے دباؤ جاری رکھیں گے جسے واشنگٹن کم از کم چھ ہفتوں تک جاری رکھنا چاہتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll