جی این این سوشل

دنیا

امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر بات چیت

امریکی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق پر عمومی اور مخصوص مسائل کے حوالے سے بات کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر بات چیت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جدہ: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر بات چیت کی ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، ان کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

دورے کے دوران سوڈان اور یمن میں تنازعات کے خاتمے کی کوششوں، داعش کے خلاف مشترکہ جنگ اور اسرائیل کے ساتھ عرب دنیا کے تعلقات پر بھی گفتگو ہوگی۔

ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ نے اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں علاقائی اور دوطرفہ مسائل پر گفتگو کی گئی۔ امریکی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق پر عمومی اور مخصوص مسائل کے حوالے سے بات کی۔

ملاقات میں سوڈان سے امریکیوں کے انخلا کے لیے سعودی عرب کی حمایت، یمن میں سیاسی مذاکرات کی ضرورت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے امکانات سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی۔توقع ہے کہ امریکی وزیر خارجہ خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ کو ریاض جائیں گے۔

 

دنیا

عرب سربراہی اجلاس:سعودی ولی عہد  کا غزہ،لبنان میں  جنگ بند ی کا مطالبہ

ولی عہد محمد بن سلمان نے غزہ میں انسانی ہمدردی کے اداروں کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے اور فلسطینی اتھارٹی کے کردار کو کم کرنے کی کوششوں پر اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عرب سربراہی اجلاس:سعودی ولی عہد  کا غزہ،لبنان میں  جنگ بند ی کا مطالبہ

ریاض میں ہونیوالے عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کے لیے اہل ہے، ہم نے دو ریاستی حل کی حمایت کے لیے عالمی سطح پر روابط شروع کیے ہیں۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے غزہ میں انسانی ہمدردی کے اداروں کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے اور فلسطینی اتھارٹی کے کردار کو کم کرنے کی کوششوں پر اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی مسجد اقصٰی کے تقدس کی پامالی اور بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بین الاقوامی برادری اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرے۔
لبنان پر جاری اسرائیلی جارحیت پر ولی عہد محمد بن سلمان نےکہا ہم لبنان کی خود مختاری کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی فوجی کی جانب سے لبنان کے استحکام اور سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ 
ان کا مزید  کہنا تھا کہ سعودی عرب فلسطین اور لبنان کے ساتھ کھڑا ہے ہم فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی جارحیت کو فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  نے  ایرانی سرزمین پراسرائیلی  حملوں کی بھی مذمت کی اور عالمی برادری سے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے اسرائیل کو مزید جارحیت سے روکنے کا مطالبہ دہرایا۔

عرب سر براہی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غزہ میں انسانی بحران تصور سے باہر ہے،غزہ میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، اسرائیل کو خطرناک ہتھیاروں کی فراہمی مسلسل جاری ہے،بھوک، افلاس اور قحط نے غزہ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اسرائیلی جارحیت کو کب تک نظر انداز کیا جائے گا؟

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے پر پابندی کے ہولناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل کی رکنیت معطل کرے اور بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کے خلاف یہودی آبادکاروں کی جاری دہشت گردی روکنے میں مدد کرے . 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ہنڈرڈ انڈیکس 356 پوائنٹس کے اضافے سے 93 ہزار 648 پوائنٹس پربند

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 94,020 جبکہ کم ترین سطح 93,318 پوائنٹس رہی۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 93 ہزار291 پوائنٹس پربند ہوا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہنڈرڈ انڈیکس 356 پوائنٹس کے اضافے سے 93 ہزار 648 پوائنٹس پربند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبارمیں مثبت آغازہوا جہاں 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام سے قبل ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح 94 ہزار20 پوائنٹس تک پہنچا۔ اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 356 پوائنٹس کے اضافے سے 93 ہزار 648 پوائنٹس پربند ہوا۔

دن بھرمجموعی طور پر 453 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 226 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 184 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 94,020 جبکہ کم ترین سطح 93,318 پوائنٹس رہی۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 93 ہزار291 پوائنٹس پربند ہوا تھا۔

مارکیٹ میں 75 کروڑ 61 لاکھ سے زائد شیئرزکا لین دین ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 26 ارب 35 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرزکے سودے ہوئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹو ں میں 85 کیسز رپورٹ

رواں سال اب تک 6 ہزار 986  ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ صحت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹو ں میں 85 کیسز رپورٹ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 85 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 567 جبکہ رواں سال اب تک 6 ہزار 986  ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 64 جبکہ فیصل آباد سے4 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ، سیالکوٹ اور وہاڑی سے3،3جبکہ چکوال سے 2کیس رپورٹ ہوئے۔

ساہیوال، جہلم، قصور، لودھراں، خوشاب اور جھنگ سے ایک ایک ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll