جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب کا غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بزنس وزٹ ویزا شروع کرنے کا اعلان

ویزا سرمایہ کار کو مملکت میں سرمایہ کاری کے فروغ پذیر منظر کے بارے میں مزید جاننے کا موقع دےگا،وزارت سرمایہ کاری

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب کا غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بزنس وزٹ ویزا شروع کرنے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سعودی عرب کی وزارت سرمایہ کاری نے وزارت خارجہ کے تعاون سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بزنس وزٹ ویزا شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت سرمایہ کاری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب مواقع کی مملکت ہے اور ویزا سرمایہ کار کو مملکت میں سرمایہ کاری کے فروغ پذیر منظر کے بارے میں مزید جاننے کا موقع دےگا۔

دوسری طرف سرمایہ کاری کے وزیر خالد الفالح نے کہا کہ بزنس وزٹ ویزا "وزیٹر انویسٹر" جاری کرنے کی سروس کا آغاز وزارت خارجہ اور سرمایہ کاری کے درمیان تعاون اور مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ مملکت میں ماحولیات اور سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں جاننے کے خواہشمند سرمایہ کاروں کے سفر کو آسان بنانے کے لیے وزارت سرمایہ کاری کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے

تجارت

نائب وزیراعظم کا ازبکستان سے تعلقات بڑھانے کا عندیہ

بدھ کو اسلام آباد میں اپنی ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم  نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیراعظم کا ازبکستان سے تعلقات بڑھانے کا عندیہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی ازبکستان کے ساتھ تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں اپنی ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم  نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں۔

ازبک وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم نے بختیار سیدوف کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پاکستان بار کونسل کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان بار کونسل  کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

پاکستان بار کونسل نے لاہور میں ہونے والے پولیس کا وکلا پر تشدد کے باعث پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کے داخلے پر ہونےوالی پولیس  اور وکلا کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پولیس اور وکلا کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے باعث پولیس نے 30 منتشر وکلا کو بھی حراست میں لےلیا گیا ۔ 

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا۔

 ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کاامکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اور مظفرآباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور پچیس کراچی اٹھائیس پشاور اکیس کوئٹہ چودہ گلگت اور مری تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق جزوی طورپرابرآلود اور خشک رہے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll