تجارت
ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے،ادارہ شماریات
سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح39.26فیصد ریکارڈکی گئی ہے،وفاقی ادارہ شماریات

ملک میں مہنگائی بے لگام ہو گئی۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے بھی 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.21فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح39.26فیصد ریکارڈکی گئی ہے
اعدادووشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران کیلا کی قیمت میں 7.62 فیصد، ایل پی جی 6.60 فیصد، انڈے 3.41 فیصد ، دال مسور2.25 فیصد، دال مونگ 2.22 فیصد، سرسوں کاتییل 2.16 فیصد، آٹا 2.02 فیصد، 5 لیٹرکوکنگ آئل 0.81 فیصد،دال چنا 0.65 فیصد، اورایک کلو بناسپتی گھی کی قیمت میں 0.33 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی، اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 29.15 فیصد، پیاز20.85 فیصد، چکن 7.01 فیصد، آلو1.74 فیصد، تیارچائے 1.38 فیصد، اری سکس چاول 1.26 فیصد، لہسن 1.02 فیصد، اور جارجیٹ کی قیمت میں 1.29 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
اعدادوشمارکے مطابق سب سے کم یعنی 17,732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.30 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا، 17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے 44175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.31 فیصد،0.27 فیصد، 0.25 فیصد اور0.16 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیاد پرکیا جاتا ہے
تفریح
بھارتی فلم اینیمل کا ٹیزر جاری
رنبیر کپور کی سالگرہ پر، ان کی نئی فلم 'اینیمل' کا ٹیزر آن لائن ریلیز کیا گیا

’اینیمل‘ کا ٹیزر: سندیپ ریڈی وانگا کی اینیمل، جس میں رنبیر کپور، انیل کپور، رشمیکا مندنا، اور بوبی دیول اداکاری کر رہے ہیں، یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔
رنبیر کپور کی سالگرہ پر، ان کی نئی فلم 'اینیمل' کا ٹیزر آن لائن ریلیز کیا گیا، اور یہ وہ سب کچھ ہے جس کی آپ سندیپ ریڈی وانگا فلم سے توقع کریں گے۔
مختصر ٹیزر فلم کے پلاٹ کو چھیڑتا ہے، جو باپ بیٹے کا رشتہ دکھائی دیتا ہے۔ انیل کپور اور رنبیر کپور ایک باپ اور بیٹے کا کردار ادا کر رہے ہیں جن کے درمیان ہمیشہ سے سخت رشتہ رہا ہے۔ اس کے باوجود، رنبیر کے کردار کو یہ ماننے کے لیے پروگرام کیا گیا ہے کہ ان کے والد "دنیا کے بہترین والد" ہیں۔
پاکستان
اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ہماری کوئی سوچ نہیں، نگران وزیر خارجہ
اسرائیل اور فلسطین کے بارے میں پاکستان کی پوزیشن کل بھی وہی تھی آج بھی وہی ہے، جلیل عباس جیلانی

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے جنرل اسمبلی اجلاس میں اہم خطاب کیا، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ہماری کوئی سوچ نہیں۔ فلسطین کا مسئلہ فلسطینیوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے، اسرائیل اور فلسطین کے بارے میں پاکستان کی پوزیشن کل بھی وہی تھی آج بھی وہی ہے۔
وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر متعدد کانفرنسز میں شرکت کی اور مختلف کانفرنسز سے خطاب بھی کیا۔ نگران وزیراعظم نے دورہ امریکہ کے دوران ایران کے صدر، ازبکستان کے صدر اور چین کے نائب صدر سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں، انہوں نے بل گیٹس سمیت مختلف رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔
جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ میری 20 کے قریب دوطرفہ ملاقاتیں ہوئی ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے حوالے سے کانفرنس میں بھی شرکت کی، دورے کے دوران یو ایس پاکستان بزنس کونسل اور تھنک ٹینک کے ساتھ میٹنگ میں بھی شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر سمیت مختلف اجلاسوں میں شرکت کی، او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر نے واضح الفاظ میں کشمیری بھائیوں کی حمایت کا اعلان کیا، رابطہ گروپ کے اجلاس میں بھارتی افواج کی جارحیت کی مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کیا گیا۔
پریس کانفرنس میں نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، کسی بھی فیصلے میں قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہیں، القدس فلسطین کا دارالخلافہ ہونا چاہیے۔
پاکستان
الیکشن کمیشن کا انتخابی فہرستیں غیر منجمدکرنے کا فیصلہ
تمام اہل افراد 25 اکتوبر تک اپنے ووٹ کے اندراج، اخراج ، منتقلی اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی کو یقینی بنائیں ،ترجمان

الیکشن کمیشن نے عوام کی سہولت کے لئے انتخابی فہرستیں جو زیر دفعہ 39 الیکشنز ایکٹ 2017، 20 جولائی 2023 کو منجمد کی گئی تھیں ، فوری طور پر مورخہ 25ا کتوبر 2023 تک غیر منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
#ECP pic.twitter.com/gys7k022e1
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) September 28, 2023
الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام اہل افراد سے درخواست ہے کہ مورخہ 25 اکتوبر 2023 تک اپنے ووٹ کے اندراج، اخراج ، منتقلی اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی کو یقینی بنائیں ۔
-
کھیل 21 گھنٹے پہلے
عصمت دری کیس : عدالت نے سری لنکن کرکٹر کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
افغان کرنسی کو 2023 کی تیسری مضبوط ترین کرنسی قرار دیا گیا
-
دنیا ایک دن پہلے
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اُٹھی، پروازیں معطل
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گلیاں، بازار سج گئے
-
علاقائی ایک دن پہلے
آشوب چشم کی وباء: پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ وار تعطیلات میں توسیع
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں ،مرتضی سولنگی
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی
-
دنیا 2 دن پہلے
عراق میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 100 سے زائدہلاک، 150 زخمی