پاکستان

وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 17.5فیصد اضافے کی منظوری دی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 9th 2023, 6:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30فیصد اور پنشن میں 17.5فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت  ہوا۔وفاقی کابینہ نے گریڈ1سے 16تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35فیصد ایڈہاک اضافے کی جبکہ گریڈ 17سے 22کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30فیصد ایڈہاک اضافے کی منظوری دیدی ہے ۔گریڈ1سے22تک کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 17.5فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 30ہزار روپے مقرر کردی پہلے کم از کم تنخواہ 25ہزار مقرر تھ