تجارت
زراعت میں کسانوں کو کتنا ریلیف دیا گیا ہے؟
زرعی قرضوں کی حد کو رواں مالی سال میں 1800ارب سے بڑھا کر 2250 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد: نئے مالی سال کا بجٹ 14 ہزار 460 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ 2024-2023 پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زرعی قرضوں کی حد کو رواں مالی سال میں 1800ارب سے بڑھا کر 2250 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔
بجلی اور ڈیزل کے بل کسان کے سب سے بڑے اخراجات میں شامل ہیں لہٰذا اگلے مالی سال میں 50,000 زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ معیاری بیج ہی اچھی فصل کی بنیاد ہے ملک میں معیاری بیجوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ان کی درآمد پر تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز ختم کی جا رہی ہیں۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ چاول کی پیداوار بڑھانے کے لیے Rice Planters , Seeder اور Dryers کو بھی ڈیوٹی و ٹیکسز سے استثنیٰ کی تجویز ہے۔
پاکستان
اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ہماری کوئی سوچ نہیں، نگران وزیر خارجہ
اسرائیل اور فلسطین کے بارے میں پاکستان کی پوزیشن کل بھی وہی تھی آج بھی وہی ہے، جلیل عباس جیلانی

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے جنرل اسمبلی اجلاس میں اہم خطاب کیا، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ہماری کوئی سوچ نہیں۔ فلسطین کا مسئلہ فلسطینیوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے، اسرائیل اور فلسطین کے بارے میں پاکستان کی پوزیشن کل بھی وہی تھی آج بھی وہی ہے۔
وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر متعدد کانفرنسز میں شرکت کی اور مختلف کانفرنسز سے خطاب بھی کیا۔ نگران وزیراعظم نے دورہ امریکہ کے دوران ایران کے صدر، ازبکستان کے صدر اور چین کے نائب صدر سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں، انہوں نے بل گیٹس سمیت مختلف رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔
جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ میری 20 کے قریب دوطرفہ ملاقاتیں ہوئی ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے حوالے سے کانفرنس میں بھی شرکت کی، دورے کے دوران یو ایس پاکستان بزنس کونسل اور تھنک ٹینک کے ساتھ میٹنگ میں بھی شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر سمیت مختلف اجلاسوں میں شرکت کی، او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر نے واضح الفاظ میں کشمیری بھائیوں کی حمایت کا اعلان کیا، رابطہ گروپ کے اجلاس میں بھارتی افواج کی جارحیت کی مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کیا گیا۔
پریس کانفرنس میں نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، کسی بھی فیصلے میں قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہیں، القدس فلسطین کا دارالخلافہ ہونا چاہیے۔
پاکستان
بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیس سماعت کیلیے مقرر
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 2 اکتوبر کو سماعت کر ے گا۔

اسلام آبا د : بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے ۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 2 اکتوبر کو سماعت کر ے گا ، بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان بھی شامل ہوں گے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کیس کو ہر اینگل سے دیکھا جائے گا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بجلی کے بلوں میں اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی سمیت متعدد سیاسی جماعتوں نے بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا تھا ۔
پاکستان
جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گلیاں، بازار سج گئے
جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو بھی سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
-1280x720.jpg)
اسلام آباد:ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر ہیں، شہر رنگ و نور میں ڈوبا ہوا جبکہ ہر سو درود و سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد آمد ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا ہے۔
میلا د النبی ﷺ کے موقع پر بچوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے جذبے کو پروان چڑھایا اور گلی محلوں کو خوب سجایا گیا ملک بھر میں بچوں نے گلی محلوں کو سجا کر حضور حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو بھی سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔عاشقان رسول خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے خوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کر رہے ہیں۔
علماء کرام کا کہنا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت و محبت کا تقاضا ہے کہ آپؐ کی سیرت طیبہ کا محض ذکر ہی نہ کیا جائے، بلکہ آپؐ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی انسان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے۔
-
دنیا ایک دن پہلے
آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ کے سابق وزیر کو گرفتار کر لیا
-
دنیا 2 دن پہلے
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اُٹھی، پروازیں معطل
-
تجارت ایک دن پہلے
انٹربینک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
نیب کیسز بحال: عدالت نے زرداری اور گیلانی کو طلب کرلیا
-
کھیل ایک دن پہلے
عصمت دری کیس : عدالت نے سری لنکن کرکٹر کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
افغان کرنسی کو 2023 کی تیسری مضبوط ترین کرنسی قرار دیا گیا
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
نجی ٹی وی شو میں شیر افضل مروت اور لیگی رہنما لڑ پڑے، مکوں ،گھونسوں کی بارش
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گلیاں، بازار سج گئے