لاہور: ملک میں کورونا کی بدترین صورتحال کی وجہ سے آکسیجن کا استعمال بڑھ گیا،جبکہ آکسیجن بنانے والی کمپنیوں نے حکومت کو خبردار کر دیا۔

تفصیلات کے مطا بق ایک ہفتے کے دوران شہر کے 8 سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن کے استعمال میں 35 فیصد اضافہ ہوا ۔میو اسپتال میں آکسیجن کے استعمال میں یومیہ 66 فیصد اضافہ ، جناح اسپتال میں آکسیجن کا استعمال مزید 60 فیصد بڑھ گیا ، اسپتال انتظامیہ سروسز اسپتال میں 55 ،جنرل اسپتال میں آکسیجن ے استعمال میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف اسپتال یکی گیٹ میں آکسیجن کے استعمال میں 47 فیصد اضافہ ہوا ، گنگارام اسپتال 333 فیصد کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں24 پی کے ایل آئی میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق اسپتالوں میں آکسیجن سلنڈر کی سپلائی کے حوالے سے کوئی رکاوٹ نہیں، اسپتالوں میں بروقت آکسیجن کی سپلائی کو یقینی بناتے ہیں،جبکہ ایک ہفتے کے دوران آکسیجن کے استعمال میں دگنا اضافہ ہوا پے ۔
فیصل آباد میں بھی کورونا کے باعث اسپتالوں میں آکسیجن کے استعمال میں اضافہ ہونے لگا۔اسپتالوں میں آکسیجن سیلنڈرز کی ڈیمانڈ چار فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
فیکڑی مینجر کے مطابق ایک اسپتال کو روزانہ کی بیناد 50 سیلنڈز فراہم کر رہے تھے ،اب ایک اسپتال کو روزانہ کی بیناد پر 300 سیلنڈز فراہم کر رہے ہیں۔آکسیجن سیلنڈرز کی سپلائی کمرشل صارفین کو بند کر دی ہے ،اسپتالوں میں آکسیجن سیلنڈرز کی ڈیمانڈ میں 500 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب آکسیجن بنانے والی کمپنیوں نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے حکومت کو اگاہ کر دیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی موجودہ لہر کے دوران اگر آکسیجن کی صنعتی شعبےکو فراہمی نہ روکی گئی تو اسپتالوں میں شدید کمی ہو سکتی ہے۔
حکام نے یہ خطرہ بھی ظاہر کیا ہے کہ اگر اسپتالوں کو مسلسل آکسیجن کی فراہمی نا ہوئی تو بھارت جیسی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔
پاکستان آکسیجن لمیٹڈ کے مطابق ملک میں پانچ کمپنیاں ہیں جو اسپتالوں کو آکسیجن فراہم کرتی ہیں، موجودہ حالات میں وہ اپنی 100 فیصد پیداوار دے رہی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کیسز بڑھے تو آکسیجن بنانے والی کمپنیوں پر دباؤ بڑھ جائے گا۔
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- a day ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 12 hours ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 15 hours ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 12 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 15 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 12 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 19 hours ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 days ago










