پارٹیاں بدلنے والوں نے عدت کے دن بھی پورے نہیں کئے ،سربراہ عوامی مسلم لیگ


سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چہرے اور پارٹیاں بدلنے والوں نے عدت کے دن بھی پورے نہیں کئے،اگر الیکشن میں کسی نے جھرلو پھیرا تو عوام مرلو پھیر دیں گے۔
سارابجٹ آنےوالی حکومت کیلئےمشکلات پیداکرنےکاایجنڈا ہےنئی حکومت کےلیےمعاشی گڑھاکھودکرجانےکاپروگرام ہےشہبازشریف نےناکامی کااعتراف توکیالیکن آنےوالی حکومت کےلیےبارودی سرنگیں بچھادیں شہبازشریف نےایک گھنٹہIMFکےہیڈسےبات کی اورنتیجہ صفرنکلا سعودیہ اورUAEکی امداد بھی خلا میں لٹک رہی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 11, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے ناکامی کا اعتراف تو کیا لیکن آنے والی حکومت کیلئے بارودی سرنگیں بچھا دیں، شہبازشریف نے ایک گھنٹہ آئی ایم ایف کے ہیڈ سے بات کی اور نتیجہ صفر نکلا۔ موجودہ بجٹ آنے والی حکومت کیلئے مشکلات پیدا کرنے کا ایجنڈا ہے، نئی حکومت کیلئے معاشی گڑھا کھود کر جانے کا پروگرام ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودیہ اور یو اے ای کی امداد بھی خلا میں لٹک رہی ہے، قبر ایک اور بندے تین ہیں، لوٹنے اور پھوٹنے والے سیاسی کفن پہننے کیلئے تیار رہیں، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آنے والے ہیں، ڈان لیکس ،میموگیٹ ،پاناما پیپرز ان کے حقیقی اثاثے ہیں۔
14کھرب کا بجٹ 7کھرب کا خسارہ کہاں سےپورا ہوگاجب کارخانے نہیں چلیں گےتو محصولات کہاں سےوصول ہوں گےغریب کے پنکھےپربھی2000ٹیکس لگ گیاہےدس کروڑآدمی غربت کی لکیر سے نیچےآگئے ہیں شفاف الیکشن ہوں گےتو اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور ایکسپورٹ بڑھے گی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 11, 2023
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ چہرے اور پارٹیاں بدلنے والوں نے عدت کے دن بھی پورے نہیں کئے،اگر الیکشن میں کسی نے جھرلو پھیرا تو عوام مرلو پھیر دیں گے، 14 کھرب کا بجٹ 7 کھرب کا خسارہ کہاں سے پورا ہوگا؟ جب کارخانے نہیں چلیں گے تو محصولات کہاں سے وصول ہوں گے؟۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ غریب کے پنکھے پر بھی 2000 ٹیکس لگ گیا ہے، 10 کروڑ آدمی غربت کی لکیر سے نیچے آگئے ہیں، شفاف الیکشن ہوں گے تو اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور ایکسپورٹ بڑھے گی

جھگڑے والی رات الگ سونا ہی بہتر‘ مریم نفیس کا ازدواجی مشورہ
- 14 hours ago

بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کی بھی خیبرپختونخوا کی مسترد شدہ بکتر بند گاڑیاں لینے کی درخواست
- 14 hours ago

گوگل پر کن چیزوں کی تلاش نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی ہدایات
- 14 hours ago

برطانوی وزیراعظم کا اعلان ، مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے 10 ملین پاؤنڈ فنڈ
- 14 hours ago
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
- 14 hours ago

ٹرمپ کا مشیات کے خلاف اعلان جنگ، جلد وینزویلا کے خلاف ممکنہ زمینی کارروائی کا عندیہ
- an hour ago

روس کا امریکا کو دو ٹوک جواب، کبھی امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے، پیوٹن
- 2 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب سمیت 17 ممالک نے مغربی کنارے سے متعلق اسرائیلی پارلیمنٹ کا منصوبہ مسترد کر دیا
- an hour ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ مصر، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر گفتگو
- 2 hours ago

غزہ میں انسانی بحران سنگین، امدادی پابندیاں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ
- 14 hours ago

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے نئے معاہدے
- 14 hours ago

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، میتھو شارٹ اور کونولی کی شاندار اننگز سے سیریز اپنے نام کر لی
- 14 hours ago









