فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں اطالوی کلب انٹر میلان کو 0-1 سے شکست دی


انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے پہلی بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں اطالوی کلب انٹر میلان کو 0-1 سے شکست دی۔
مانچیسٹر سٹی کے روڈری کا گول فیصلہ کن ثابت ہوا ، استنبول کے اتاترک اولمپک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ، انٹر میلان نے ابتدا میں حملے کیے مگر ان کو کامیابی نہیں ملی، مانچسٹر سٹی نے کچھ وقت گزرنے کے بعد کھیل کا کنٹرول سنبھال لیا اور زیادہ تر گیند اپنے پاس رکھی لیکن وہ بھی گول کرنے میں ناکام رہے،
پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا ، دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا ، 68 ویں منٹ میں مانچیسٹر سٹی کے روڈری نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ، خسارے میں جانے کے بعد انٹر میلان نے حملوں کی رفتار بڑھا دی ، میچ کے اختتام سے قبل انٹر میلان کے کھلاڑیوں نے خطرناک حملہ کیا مگر مانچسٹر سٹی کے گول کیپر ایڈرسن نے اسے ناکام بنا کر میچ برابر نہ ہونے دیا ،
ریفری کی فائنل وسل کے ساتھ ہی مانچسٹر سٹی نے 0-1 سے فتح سمیٹ کر پہلی بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، مانچسٹر سٹی اس سیزن میں انگلش پریمیئر لیگ اور ایف اے کپ کی ٹرافی بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہے ، اس طرح مانچیسٹر سٹی تینوں ٹائٹل ایک ساتھ جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے ، اس سے قبل مانچیسٹر یونائیٹڈ نے یہ اعزاز 1999 میں اپنے نام کیا تھا

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان
- 16 گھنٹے قبل

لاہور:نواں کوٹ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

مدینہ منورہ میں ’’گرین سٹی انیشی ایٹو‘‘ کے نام سے ایک نیا ماحول دوست منصوبہ شروع
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے، ٹرمپ کی مودی کو وارننگ
- 3 گھنٹے قبل

یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 63 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، فی تولہ سونا ہزاروں روپے نیچے آ گیا
- ایک گھنٹہ قبل
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
- 14 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل

حکومت نے سیلاب کے باعث رواں سال 4 فیصد ترقی کا ہدف مشکل قرار دےد یا
- 3 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی نے اپنا پہلا اے آئی ویب براؤزر ” اٹلس“ متعارف کرا دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاک نیوی کی بحیرہ عرب میں کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد:پمز میں بریسٹ کینسر کی مفت اسکریننگ کےلیے ملک کا پہلا سہولیات مرکز قائم
- 3 گھنٹے قبل