اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کردی۔ سیکیورٹی کونسل کے رکن ممالک نے پاکستانی حکومت اورعوام سے اظہاریکجہتی کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ (یو این ) کی سیکیورٹی کونسل نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کردی۔ سیکیورٹی کونسل کے رکن ممالک نے پاکستانی حکومت اورعوام سے اظہاریکجہتی کیا ہے۔
سیکیورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی ہرقسم اورشکل کی مذمت کرتےہیں، دہشتگردی کا کوئی جوازنہیں پیش کیا جا سکتا، دہشتگردی کیلیے کسی نام نہاد مقصد کی آڑ نہیں لی جا سکتی، دہشتگردی کے پشت پناہوں کو ہر صورت کٹہرے میں لانا چاہیے۔
چند روز قبل کوئٹہ میں خودکش دھماکہ ہوا تھا، دھماکہ زرغون روڈ پر شہر کے معروف ہوٹل کے قریب ہوا تھا،جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں جو خونی واقعہ ہوا تھا وہ خود کش حملہ تھا ، کوئٹہ حملے میں 5 لوگ جاں بحق ہوئے تھے،دھماکہ کے وقت خودکش حملہ آور گاڑی میں بیٹھا رہا۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ کوئٹہ میں 13 چوکیوں کا کمان پولیس کو دے دیا گیا تھا۔ خیال تھا کہ ایف سی کو کوئٹہ سے نکالیں لیکن اب ایسا نہیں ہے، ایف سی کو کوئٹہ سے نہیں نکالیں گے۔
ان کا کہنا تھا یہ ان پاکستان دشمن عناصر کی کارروائی ہے جنہیں پاکستان کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی، اس حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 10 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 5 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 6 hours ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 14 hours ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 hours ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 3 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- a day ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 14 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 hours ago




