نئی دہلی : بھارت میں کورونا کی بیماری نے تباہی مچادی ہے، ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں ، آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہسپتالوں نے مزید مریض داخل کرنا بند کر دیئے۔ کورونا سے ہلاکتوں کی شرح خوفناک حد تک بلند ہو گئی ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں کورونا کی بیماری نے سونامی کی صورت اختیار کر لی ہے۔ ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں جبکہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہسپتالوں نے مزید مریض داخل کرنا بند کر دیئے ہیں اور طبی نظام مفلوج ہو گیا ۔ کئی ہسپتالوں نے ایس او ایس سگنل دے دیئے ہیں ۔ چند گھنٹے استعمال کی آکسیجن باقی رہ گئی ۔بھارت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ کے تین لاکھ چھیالیس ہزار سات سو چھیاسی نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ۔ جو یومیہ بنیادوں پر کیسز کا ورلڈ ریکارڈ ہے۔
بھارت کے تمام ہسپتالوں میں مریض راہداریوں اور صحن میں پڑے نظر آتے ہیں جن کے لیے بیڈز بھی دستیاب نہیں ہیں ۔ شہری سلنڈر اٹھائے آکسیجن کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں ۔شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں کے مناظر دلخراش ہیں ۔ میت گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں اور ان کی آخری رسومات کے لیے جگہ نہیں مل رہی ۔
کورونا سے ہلاکتوں کی شرح خوفناک حد تک بلند ہو گئی ۔ دہلی میں ہر چار منٹ میں کووڈ کا ایک مریض دم توڑ رہا ہے ۔ بھارتی حکومت نے آکسیجن کی ہنگامی فراہمی کے لیے ٹرینیں چلادیں جبکہ سنگاپور سے ہنگامی درآمد کے لیے فوجی طیارے بھجوائے گئے ہیں ۔ طبی نظام مفلوج ہونے کے بعد عوام میں اشتعال بڑھ رہا ہے اور بھارت میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 6 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 11 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 3 گھنٹے قبل






