جی این این سوشل

دنیا

بھارت میں مسلسل چار روزسے کوروناکیسیزکا نیا ریکارڈ بننے لگا، آکسیجن کی بھی شدید قلت برقرار

نئی دہلی : بھارت میں کورونا وائرس کا طوفان آگیا۔مسلسل چار روزسے ملک میں کوروناکیسیزکا نیا ریکارڈ بننے لگا۔ممبئی میں ہر تین میں سے ایک شخص کورونا وائرس کے شکنجے میں آنےلگا۔ملک میں آکسیجن کی بھی شدید قلت برقرارہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت میں مسلسل چار روزسے  کوروناکیسیزکا نیا ریکارڈ بننے لگا، آکسیجن کی بھی شدید قلت برقرار
بھارت میں مسلسل چار روزسے کوروناکیسیزکا نیا ریکارڈ بننے لگا، آکسیجن کی بھی شدید قلت برقرار

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  جان لیوا کورونا وائرس بھارت میں قہر ڈھانے لگا۔ایک روز میں تین لاکھ 49ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آگئے ہیں  جبکہ دو ہزار سات سو سے زائد اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں  ۔

ممبئی میں ہرتین میں سے ایک شخص مہلک وائرس کا شکارہونے لگا۔اسپتالوں میں  جگہ ختم  ہوگئی۔بھوپال سمیت کئی شہرو ں میں ٹرین کی بوگیوں کو آئسولیشن سینٹرز میں تبدیل کردیاگیا۔

بھارت میں  آکسیجن کی مانگ بھی پوری نہ ہوسکی۔ہریانہ کے مقامی اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے4افراد مارےگئے۔احمدآباد کا آکسیجن پلانٹ چوبیس گھنٹے کام کرنےلگا۔بھارتی ائیرفورس کا طیارہ  بھی سنگاپور سے  آکسیجن ٹینکر لےکرمغربی بنگال پہنچ گیا۔

بھارت کی کئی ریاستوں میں کورونا ویکسین بھی کم پڑگئی ہے۔دہلی میں نافذ کورونا لاک ڈاون میں ایک ہفتے کیلئے توسیع کردی گئی۔لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو سڑک پرہی سزائیں ملنے لگیں۔

بھارتی اداکاراکشے کمار نےکورونا سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے ایک کروڑبھارتی روپےعطیہ کردیے۔امریکہ نے بھارت کو امدادپہنچانے کا اعلان کردیا۔

بھارت میں کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں ،  برطانیہ  نے وینٹی لیٹرز سمیت 600 سے زائدمیڈیکل آلات بھارت بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔

دنیا

امریکا کی امداد لانے والے قافلوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی مذمت

رفح میں کسی بھی بڑے پیمانے پر اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کرتے ہیں، جان کربی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کی  امداد لانے والے قافلوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی  مذمت

امریکا نے غزہ کے لیے امداد لانے والے قافلوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے کہا کہ ان کا ملک رفح میں کسی بھی بڑے پیمانے پر اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کرتا ہے۔

کربی نے امدادی قافلوں پر حملہ کرنے والے اسرائیلی آباد کاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کرے ہوئے کہا کہ عارضی بندرگاہ کے ذریعے امداد کی لینڈنگ کا عمل بین الاقوامی ہم آہنگی سے کیا جاتا ہے، غزہ میں زمین پر کوئی امریکی فوجی موجود نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ امداد بھیجنے سے پہلے قبرص میں اس کا مکمل معائنہ کیا جاتا ہے۔اسرائیلی آباد کاروں اور انتہا پسندوں کی طرف سے امدادی قافلوں پر حملوں کی امریکہ کی شدید مذمت کرتےہیں۔ اس تناظر میں انہوں نے زور دیا کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

کربی نے زور دے کر کہا کہ امریکا فلسطینی اتھارٹی کی حمایت کرتا ہے جو جنگ کے بعد کے دور میں غزہ میں کردار ادا کرسکتی ہے۔ خیال رہے کہ 13 مغربی ممالک جن میں سے اکثر روایتی طور پر اسرائیل کے حامی ہیں نے گزشتہ روز تل ابیب پر زور دیا کہ وہ رفح پر بڑے پیمانے پر حملے سے گریز کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا

درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری  کر دیا

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ،درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کاامکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 21سے 27مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے شدید خطرات ہیں ، اس سلسلہ میں وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیاہے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ فصلوں کی باقیات کو ہرگز نہ جلائیں ورنہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انتظامیہ عوامی مقامات پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے اورہسپتالوں اور موبائل ہیلتھ یونٹس میں ہیٹ سٹروک سے متعلق ابتدائی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

عرفان علی کاٹھیا نے ہدایات دیتے ہو ئے کہا ہے کہ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام کو بھی محتاط رہنا ہو گا، دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں ،سر کو ڈھانپ کر رکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ بچوں بزرگوں کا خاص خیال رکھیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں،پرنٹ سوشل و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو بارے آگاہی دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم’دی گلاس ورکر‘ نمائش کیلئے کانز فلم فیسٹیول میں پیش

فلم کی کہانی وِینسنٹ نامی ایک ایسے لڑکے کے گِرد گھوم رہی ہے جس کے والد کانچ کے فن پارے تیار کرنے میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم نمائش کیلئے کانز فلم فیسٹیول میں پیش

اینی میٹڈفلموں کی دنیا میں پاکستان کو اعزاز حاصل ہوگیا ہے، پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’’دی گلاس ورکر‘‘ کو نمائش کیلئے کانز فلم فیسٹیول میں پیش کر دیا گیا۔

فلم دی گلاس ورکر کے ڈائریکٹر عثمان ریاض نے کہا کہ 10 سال پہلےیہ سفر شروع کیا تھا، کسی کو یقین نہیں تھا کہ یہ فلم اس قدر شہرت حاصل کرےگی۔

اس حوالے سے ’دی گلاس ورکر‘ کے پروڈیوسر خضر ریاض نے کہا کہ بین الاقوامی اینی میشن انڈسٹری کی طرف سے فلم کو تسلیم کیا جانا ایک خواب پورا ہونا ہے۔

فلم کی کہانی وِینسنٹ نامی ایک ایسے لڑکے کے گِرد گھوم رہی ہے جس کے والد کانچ کے فن پارے تیار کرنے میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں۔

وِنسینٹ اپنے والد کے کام سے بے حد متاثر ہوتا ہے اور یہ ہنر سیکھنے کی کوشش کرتا ہے اور دکان پر آنے والی الیز نامی ایک لڑکی سے دوستی کے بعد اپنے تیار کردہ دلکش کانچ کے فنپارے اُسے تحفے میں دیتا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ بھی ان کی دوستی میں کمی نہیں آتی اور زندگی کے مختلف مراحل میں ان کی دوستی مزید مضبوط ہوتی جاتی ہے۔

فلم کو 26 جولائی 2024 کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔’دی گلاس ورکر‘ کو اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول 2024 میں مقابلے کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔

یہ فلم جاپانی اینی میشن فلم اسٹوڈیو (گھبلی) سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ فلم دی پاکستانی کریسنٹ کلیکٹیو کی پیشکش ہے جسے عالمی سطح پر بہت پریزائی مل رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll