Advertisement
پاکستان

9مئی واقعات،پنجاب حکومت نے زیر حراست ملزموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

رپورٹ میں فوج کی حراست میں موجود ملزمان کا ڈیٹا شامل نہیں جبکہ نابالغ بچوں، صحافیوں اور وکلا کا ڈیٹا بھی شامل نہیں ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 23rd 2023, 6:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
9مئی واقعات،پنجاب حکومت نے زیر حراست ملزموں  کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

 پنجاب حکومت نے 9 مئی واقعات کے بعد گرفتار کیے جانے والے افراد سے متعلق ڈیٹا کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران  9 مئی کے واقعات میں ملوث زیرحراست ملزمان کا ڈیٹا جمع کرا دیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں فوج کی حراست میں موجود ملزمان کا ڈیٹا شامل نہیں جب کہ رپورٹ میں نابالغ بچوں، صحافیوں اور وکلا کا ڈیٹا بھی شامل نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں 81 خواتین کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 42 کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے جب کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث 39 خواتین اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پرجیلوں میں ہیں۔ایم پی او کے تحت 2285 افراد کی گرفتاری کے آرڈر جاری کیے گئے تھے اور اس وقت ایم پی او کے تحت 21 افراد جیلوں میں ہیں۔

توڑ پھوڑ کے واقعات میں 3050 افراد ملوث پائے گئے، 9 مئی واقعات پرانسداد دہشتگردی قانون کے تحت 51 مقدمات درج کیے گئے اور 1888 افرد کو اے ٹی سی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا جن میں سے 108 ملزمان جسمانی ریمانڈ اور1247 جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں جب کہ انسداد دہشتگردی قانون کے تحت 33 افراد کی شناخت پریڈ کرائی گئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ انسداد دہشتگردی قانون کے تحت 232 افراد ضمانت پر رہا ہوئے اور 500 افراد کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے رہا کردیا گیا ہے۔9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کےخلاف دیگرقوانین کے تحت247 مقدمات درج ہوئے جن میں 4119 افراد کو گرفتار کیا گیا، ان میں سے 86 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر اور 2464 جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، دیگر مقدمات میں 368 افراد کی شناخت پریڈ کی گئی، 3012 افراد کو مختلف مقدمات میں ضمانت پر رہا کیا گیا اور  اور اب تک 1201 افراد کو بری کیا گیا ہے

Advertisement
پنجاب حکومت  کا ٹی ایل پی کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے حکم

پنجاب حکومت کا ٹی ایل پی کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے حکم

  • 4 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے

  • 35 منٹ قبل
لاہور: اسموگ کے خاتمے کے لیے محکمہ فارسٹ  کی کرول جنگل میں دس ہزار پودوں کی شجرکاری

لاہور: اسموگ کے خاتمے کے لیے محکمہ فارسٹ کی کرول جنگل میں دس ہزار پودوں کی شجرکاری

  • 8 گھنٹے قبل
جسٹس صلاح الدین پنہور نے چیف جسٹس کو خط ، 27ویں ترمیم کا جائزہ لینے اور فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ

جسٹس صلاح الدین پنہور نے چیف جسٹس کو خط ، 27ویں ترمیم کا جائزہ لینے اور فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ

  • 4 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی

  • 9 منٹ قبل
بلوچستان :سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بیشتر شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند

بلوچستان :سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بیشتر شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند

  • 8 گھنٹے قبل
اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے  کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار

اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار

  • 7 گھنٹے قبل
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی مختلف  تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

  • 8 گھنٹے قبل
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

  • 7 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان

  • 21 منٹ قبل
قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری دے دی، اپوزیشن کا شدید احتجاج

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری دے دی، اپوزیشن کا شدید احتجاج

  • 6 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ کےسینئر جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا

سپریم کورٹ کےسینئر جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement