لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کانونٹ آف جیسس اینڈ میری، بیکن ہاؤس اور روٹس سکول سسٹم کے طلباء و طالبات اور اساتذہ سے خصوصی نشست میں افواج پاکستان کے آپریشنل اُمور اور داخلی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی


پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی جس میں حالات حاضرہ پر بات کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کانونٹ آف جیسس اینڈ میری، بیکن ہاؤس اور روٹس سکول سسٹم کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں افواج پاکستان کے آپریشنل اُمور اور داخلی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس موقع پر پرنسپل کانونٹ آف جیسس اینڈ میری سکول نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، اساتذہ اور طلباء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
طلباء اور اساتذہ نے کہا کہ ہمارے لیے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہمیں آرمی سے بات چیت کا موقع ملا۔
طلبہ نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جو پاکستانی عوام کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمیں حقائق کو درست نقطہ نظر سے دیکھنے کی تلقین کی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمیں سوشل میڈیا کے حوالے سے پروپیگنڈا، گمراہ کن اور نقصان دہ معلومات کے بارے میں آگہی دی۔
اساتذہ نے بتایا کہ آج ہم نے سیکھا کہ ازلی دشمن کے تزویراتی تکبر کا مقابلہ کیسے کیا جائے، ہم پاک فوج کو ان کے پختہ عزم اور بہادری پر سلام پیش کرتے ہیں۔
اس موقع پر طلبہ نے کہا کہ بطور ذمہ دار شہری ہمیں سوشل میڈیا کے پروپیگنڈا سے خود کو بچانا ہو گا، میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں میں سچائی جاننے کے لیے تحقیق کرنا ضروری ہے، پاک فوج اور پاکستانی عوام نے مل کر بھارت کے خلاف ایک مضبوط اتحاد قائم کیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی نشست کے اختتام پر طلبہ نے کہا کہ ہم اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ کس طرح پاک فوج ہمارے ملک کو دہشت گردی سے بچانے میں مدد کر رہی ہے۔

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- ایک دن قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 6 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- ایک دن قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 5 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل



.jpg&w=3840&q=75)

.webp&w=3840&q=75)



