اسلام آباد خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ آ گئی، حملہ آور کا تعلق کس شہر سے تھا؟
دھماکے میں 8 کلو گرام تک بارودی مواد اور بال بیرنگز استعمال کیے گئے ، ابھی تک جو شواہد اکٹھے کیے گئے اس کے مطابق حملہ آور ایک ہی تھا،آئی جی اسلام آباد


اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی اداروں نے اسلام آبادمیں ہونے والی خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے جس میں واقعے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آورکا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ سے تھا اور وہ کچھ عرصے سے وہاں ہی رہائش پذیرتھا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آورجمعہ کے روزاسلام آباد پہنچا، جہاں اس نے پیرودھائی کے علاقے میں قیام کیا، حملہ آورنے پیرودھائی سے موٹرسائیکل نمبر BCB-2564 پرجی الیون کچہری کا رخ کیا۔
تحقیقات میں مزید بتایا گیا ہے کہ حملہ آورنے خود کو چادرسے ڈھانپ رکھا تھا تاکہ شناخت سے بچ سکے رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حملہ آورنے جی الیون کچہری کے داخلی راستے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں جانی ومالی نقصان ہوا۔
تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ موٹرسائیکل کے رجسٹریشن ریکارڈ اوررابطوں کے سراغ کیلئے جدید فورنزک طریقہ کاراختیار کیا جا رہا ہے، حتمی رپورٹ متعلقہ اداروں کوجلد پیش کی جائے گی۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 8 کلو گرام تک بارودی مواد اور بال بیرنگز استعمال کیے گئے ، ابھی تک جو شواہد اکٹھے کیے گئے اس کے مطابق حملہ آور ایک ہی تھا۔
آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ ایک موٹر سائیکل اور گاڑی کو مشکوک تصور کیا جا رہا ہے، کیمروں کی بیک ٹریکنگ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، فارنزک، سی ٹی ڈی، انویسٹی گیشن، سیف سٹی اور حساس ادارے شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید جبکہ 27 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملہ بھارتی اسپانسرڈ افغان طالبان کی پراکسی تنظیم “فتنہ الخوارج” کی کارروائی تھی۔

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل
- 21 گھنٹے قبل

لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل
- 21 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- 21 گھنٹے قبل

چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
- 16 گھنٹے قبل

وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی،نوٹیفکیشن جاری
- 15 گھنٹے قبل

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا
- 16 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی، ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے، گوہر خان
- 14 گھنٹے قبل

ملک میں جتنے بھی دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں،وزیر داخلہ
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
- 21 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 21 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر کے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی
- 19 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
- 21 گھنٹے قبل






