Advertisement
پاکستان

سینیٹ سے منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم بل قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج

قانون کے سامنے جوابدہ ہونا ہی قانون کی بالادستی ہے، دنیا کے کس ملک میں صدر کے پاس استثنیٰ ہے؟بیرسٹر گوہر کا سوال

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Nov 11th 2025, 5:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سینیٹ سے منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم بل قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد: سینیٹ سے منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے، جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید اور شور شرابہ کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آدھا گھنٹہ تاخیر سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم بل کی تحریک پیش کی۔

اجلاس کے آغاز پر سینیٹر عرفان صدیقی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی جس کے بعد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے بل پیش کیا گیا اور تقریر شروع کی گئی جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس میں 27 ویں ترمیم کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ آئین میں ترمیم ہمیشہ مشاورت سے کی جاتی ہے، ہم نے پہلے آئینی عدالت کے قیام کی بجائے آئینی بنچز کے قیام پر اتفاق کیا تھا، میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کے قیام کا بنیادی نکتہ شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں ججز کی تقرری جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کی جاتی ہیں، سوموٹو کی نذر کبھی وزیراعظم ہوگیا، کبھی کوئی سرکاری افسرہوگیا، سوموٹو نے کبھی معاشی نظام ہی بٹھادیا، اس بل میں سوموٹو کااختیارختم ہوگیا ہے اورایک طریقہ کاروضع کیا گیا ہے۔

دوران اجلاس وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ماضی میں آرٹیکل 200کے تحت تبادلے ہوئے،وہ چیلنج بھی ہوئے، ماضی میں سوموٹو کے اختیار کا بے جا استعمال کیا گیا، آرٹیکل 200میں ترمیم کرکے ججز تبادلے کا اختیار جوڈیشل کمیشن کو دیا گیا، آئینی عدالت سےکیسز میں جو عدالتوں کا وقت ضائع ہوتا تھا وہ نہیں ہوگا، جوڈیشل کمیشن کواختیاردیا گیا کہ وہ جج کا تبادلہ کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر یہ ترمیم ہوتی ہے تو موجودہ چیف جسٹس ہی آئینی کمیشن اوراداروں کی سربراہی کریں گے، چیف جسٹس کے بعد وزیراعظم کی تجویز پر صدرتبادلہ کردیتے تھے، اس سے قبل ججز تبادلوں پر غورکیا اوراس پر قانون سازی ہورہی ہے۔

وزیر قانون نے بتایا کہ صوبوں کے معاملات، آئینی مقدمات آئینی عدالت دیکھے گی، سپریم کورٹ دیوانی مقدمات سمیت کل 62ہزارسے زائد مقدمات سنے گی، پہلے صدرمملکت آرٹیکل 200کے تحت ہائیکورٹ سے دوسرے ہائیکورٹ میں تبادلہ تجویز کرسکتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ اورآئینی عدالت کے 5 ججز اوراپوزیشن وحکومت سے2-2ممبران پرمشتمل ہوگا اور فیصلہ کرے گا، کمیشن کو اختیار دیا کہ وہ جج کا تبادلہ کرے۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا فوج کاایک کردارہے جب بھارت نے جارحیت کی توایوان اسی طرح آباد تھا، اس ایوان نے دیکھا کہ بھارت کے خلاف سب متحد ہوگئے، بھارت سے فتح کے بعد او آئی سی اورعرب ممالک نے اسے سراہا اورساتھ دیا، آرمی چیف کی تقرری آرمی ایکٹ کے تحت ہوتی ہے۔

آج جمہوریت کے لیے سوگ کا دن ہے: بیرسٹر گوہر

دوران اجلا س چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ آئین مقدس ذمہ داری ہے آج اس ذمہ داری سے بے ایمانی کی گئی، ہم ان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اوریہ ہوکر رہے گا، آئین میں ترمیم ہوتی ہے تو عوام امیدیں جوڑتی ہے، آج افسوس کے ساتھ جمہوریت کے لیے ایک سوگ کا دن ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ آج جمہوریت کو دفن کرنے کے لیے ایک قدم آگے بڑھایا جا رہا ہے، اس ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی، 26ویں ترمیم کا رہ جانے والا ایجنڈا اب لایا گیا ہے، طاقت کے سر پر قائم عمارتوں کو عوام اپنے اوپر بوجھ سمجھتے ہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ باکو میں بیٹھ کر ترمیم منظور کروائی گئی، اس کو ہم باکو ترمیم کہتے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ قانون کے سامنے جوابدہ ہونا ہی قانون کی بالادستی ہے، دنیا کے کس ملک میں صدر کے پاس استثنیٰ ہے؟ ذاتی مفادات کیلئے جوعمارتیں قائم کرتے ہیں لوگ انہیں غلامی کی یادگار سمجھتے ہیں، اس باکو ترمیم کو، صبح بے نور کو ہم نہیں مانتے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ یہ اپنے کیسز ختم کراکے سائیڈ پر ہوگئے، ہم عوام کے پاس کس منہ سے جائیں گے؟ عوام کوکھانا نہیں ملتا، ہسپتال میں بیڈ نہیں، کیا ایک اورایلیٹ کلاس لانا چاہتے ہیں جو قانون سے بھی بالاتر ہو، آپ اپنے 141کیسز کیلئے آئینی عدالت بنارہے ہیں، یہ عدلیہ کے قلعہ کو فتح کرکے مرضی کے فیصلے لینا چاہتے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ ہی ختم کر دیا

انہوں نے کہا کہ آپ نے آرٹیکل 176میں تبدیلی کرکے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ ختم کر دیا، دنیا میں جب کوئی عدالتی کنونشن ہوگا تو ملک کی نمائندگی نہیں ہوسکے گی کیونکہ آپ نے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ ہی ختم کردیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمہوریت کیلئے آئین میں تبدیلیاں اتفاق رائے سے کی جاتی ہیں، وزیراعظم نے کہا تھا ہمارے پاس لوٹوں کا ووٹ نہیں آیا، مبارک ہو کل آپ نے 2لوٹوں کے ووٹ سے ترمیم پاس کرائی۔

مولانا فضل الرحمان کی 27 ویں ترمیم کیخلاف ووٹ دینے کی ہدایت

دوسری جانب سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے ممبران قومی اسمبلی کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے کہ آئینی ترمیم کے خلاف ووٹ دیا جائے،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش ہورہی ہے، اس سے قبل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی اس معاملہ پر مشاورت ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس ترمیم کے تمام پہلوئوں پر غور خوض کے بعد جےیوآئی نے اس ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے، جے یو آئی کے ممبران قومی اسمبلی اس ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیں۔

Advertisement
اپنا تیل خود حاصل کرو امریکا تمہاری مدد کو نہیں آئے گا، ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے

اپنا تیل خود حاصل کرو امریکا تمہاری مدد کو نہیں آئے گا، ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے

  • a day ago
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ ہو گیا

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ ہو گیا

  • 12 hours ago
اسحاق ڈار کا دورہ بیجنگ:پاکستان اور چین کا مشرق وسطیٰ اور خلیج میں قیام امن کے لیے 5 نکاتی اقدام کا اعلان

اسحاق ڈار کا دورہ بیجنگ:پاکستان اور چین کا مشرق وسطیٰ اور خلیج میں قیام امن کے لیے 5 نکاتی اقدام کا اعلان

  • a day ago
حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بڑا بم گرا دیا،ایل پی جی کی قیمت میں 78 روپےفی کلو اضافہ 

حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بڑا بم گرا دیا،ایل پی جی کی قیمت میں 78 روپےفی کلو اضافہ 

  • a day ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک

  • 9 hours ago
وزیراعظم کی پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

وزیراعظم کی پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

  • a day ago
پی ایس ایل بال ٹیمپرنگ: فخر زمان نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی

پی ایس ایل بال ٹیمپرنگ: فخر زمان نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی

  • 6 hours ago
ایران جنگ میں ایک ماہ میں عرب ممالک کو 186 ارب ڈالر کا نقصان

ایران جنگ میں ایک ماہ میں عرب ممالک کو 186 ارب ڈالر کا نقصان

  • 11 hours ago
اسلام آباد میں معروف تاجر کے قتل میں ملوث ملزمان 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا،طلال چوہدری

اسلام آباد میں معروف تاجر کے قتل میں ملوث ملزمان 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا،طلال چوہدری

  • a day ago
پنجاب: اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان، ہفتے میں 4 دن کھلیں گے

پنجاب: اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان، ہفتے میں 4 دن کھلیں گے

  • 11 hours ago
مذہب کی جبری تبدیلی پر 5 سال قید کی سزا تجویز، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بل پنجاب اسمبلی میں جمع

مذہب کی جبری تبدیلی پر 5 سال قید کی سزا تجویز، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بل پنجاب اسمبلی میں جمع

  • a day ago
وزیراعظم کی معاشی ، مالی اثرات سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی معاشی ، مالی اثرات سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 5 hours ago
Advertisement