پاکستان
ملک بھرکےمثبت شرح والے 16شہروں میں پاک فوج تعینات ہے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک بھرکےمثبت شرح والے 16شہروں میں پاک فوج تعینات ہے۔صحت عامہ کےتحفظ کیلئےملک بھر میں پاکستان آرمی کو سول اداروں کی معاونت کیلئےطلب کیاگیاہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ملک بھرمیں570افرادوینٹی لیٹرزپرہیں،4 ہزار300 کی حالت نازک ہے۔ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے ہی ہم اس وباسےمحفوظ رہ سکتے ہیں۔ پشاور، مردان، چارسدہ، لاہور، فیصل آباد، کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ، آزاد کشمیر، مظفرآباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعدادانتہائی زیادہ ہے۔ جب کہ 51 شہروں میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5 فیصدسےزیادہ ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس وقت صحت کا شعبہ شدید دباؤ میں ہے، ملک میں آکسیجن کی کُل پیداوار کا 75 فیصد صحت کے شعبے کے لیے مختص ہے، لیکن اگر کورونا کی صورتحال خراب ہوئی تو صنعتوں کے لیے مختص آکسیجن اسپتالوں کو دینا پڑے گی۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ این سی سی نےکورونا وبا کی تیسری لہر پر قابو پانےکیلئے اہم فیصلےکیے ہیں ،صحت عامہ کےتحفظ کیلئےملک بھر میں پاکستان آرمی کو سول اداروں کی معاونت کیلئےطلب کیاگیاہے پاکستان آرمی نےکسی بھی قسم کا انٹرنل سیکیورٹی الاؤنس کلیم نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ملک بھرکےمثبت شرح والے 16شہروں میں پاک فوج تعینات ہے آج صبح 6 بجے سے تمام اضلاع میں انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کی ٹیمز پہنچ گئی ہیں، جو موجودہ وبائی صورتحال میں عوام کی حفاظت کویقینی بنائیں گے۔ ڈویژن کی سطح پربریگیڈیئراورضلع کی سطح پرلیفٹیننٹ کرنل معاملات دیکھیں گے۔قانون پرعملدرآمدکی بنیادی ذمہ داری سول اداروں کی ہے لیکن قیام امن کیلئے پاک فوج سول اداروں کی بھرپور مدد کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں احساس اور نظم و ضبط کا درس دیتا ہے بحیثیت قوم ہمیں پہلے سے بھی زیادہ احتیاط اورمل کراجتماعی اور انفرادی ذمہ داریوں کو نبھانا ہوگا۔فیس ماسک کااستعمال اورحفاظتی گائیڈلائنز پر عمل کر کے ہی ہم اس وبا سےنمٹ سکتےہیں احساس ذمہ داری کی وجہ سےہمیں اس وبانےدوسرےممالک کی نسبت زیادہ نقصانات سےبچایاہےامیدہےعوام دوبارہ احساس ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنا کردار بھی ادا کریں گے۔
علاقائی
"ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے اسموگ میں کمی ہوئی ہے، مریم اورنگزیب
مشرقی ہواؤں کے رخ میں تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سموگ کی شرع میں کمی واقع ہوئی ہے ،مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ میں تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سموگ کی شرع میں کمی واقع ہوئی ہے ۔
پنجاب میں سموگ کے حوالے سے سینئر صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کو کئے جانے والے اقدامات اور تمام اداروں کے کردار سے پنجاب کو سموگ سے نجات دلانے میں مدد ملے گی،
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں "ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے راولپنڈی سمیت تمام علاقوں میں اسموگ کی صورتحال میں بہتری ہو گی، ان کا مزید کہنا تھا صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسموگ سے بچاؤ کیلئے آپریشن پوری قوت سے جاری ہے، جبکہ لاہور میں دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں، ٹرکوں کے داخلے پربدستور پابندی عائد ہے ۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اسموگ پھیلانےوالے ذرائع کے تدارک کی بھرپور کوششیں جاری رہیں گی،اسموگ سے بچاؤ کے لیے ہر شہری کاتعاون لازمی ہے،اسموگ خاتمے کیلئے کردار ادا کرنیوالا ہر ادارے کاافسر اورعملے کا فرد ہیرو ہے،مشکل فیصلے عوام کی زندگیوں اور صحت کے تحفظ کیلئے کررہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیرضروری گھروں سے نہ نکلیں اور ماسک پہنیں۔
دنیا
شمالی غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری،مزید 96 فلسطینی شہید
اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 96 افراد شہید جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے
شمالی غزہ اور لبنان پر اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 96 افراد شہید جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کےحملوں میں مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے،جبکہ پناہ گزینوں کے الشاطئی کیمپ پر بھی بمباری کی گئی جہاں درجنوں فلسطینیوں کے شہید ہونے اطلاعات سامنے آر ہی ہیں۔
دوسری جانب لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں 59 افراد شہید اور 182 زخمی ہوگئے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی جانب سے لبنان کے شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے جہاں حملے کے نتیجے میں طبی عملے کے 12 کارکن شہید ہوئے تھے۔
جرم
چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی
حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا،پولیس
چین میں ووکیشنل اسکول پر طالب علم کے چاقو سے حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
چینی میڈیا کے مطابق چاقو سے حملے میں ہلاکتوں کا واقعہ مشرقی صوبےجیانگسو کےایک ووکیشنل اسکول میں پیش آیا۔
چینی پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے 8 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے 21 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا۔
تحقیقات کے مطابق طالب علم مبینہ طور پر اپنی انٹرن شپ کے معاوضے سے بھی مطمئن نہیں تھا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ میں ایک تیز رفتارگاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں 35 افرادہلاک اور 43 قریب زخمی ہوگئے تھے۔
بعد ازاں چینی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے 62 سالہ فین نامی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا۔
پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور اپنی طلاق کے بعد ناخوش تھا۔
-
دنیا 2 دن پہلے
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل
-
تجارت 2 دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان ، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
ڈیرہ بگٹی میں 90 غیرحاضر اساتذہ معطل
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
کھیل 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان