جی این این سوشل

دنیا

بھارتی صحافی نے کورونا میں مبتلا فیملی کیلئے داتا دربار دعا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد: ایک بھارتی صحافی نے پاکستان میں اپنے دوستوں سے کورونا میں مبتلا فیملی کیلئے داتا دربار دعا کرنے کی اپیل کردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی صحافی  نے کورونا میں مبتلا فیملی کیلئے داتا دربار دعا کرنے کی اپیل کردی
بھارتی صحافی نے کورونا میں مبتلا فیملی کیلئے داتا دربار دعا کرنے کی اپیل کردی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آشش سنگھ نے کہا کہ  کیا کوئی  جنوبی ایشیاء کے سب سے بڑے صوفی دربار میں سے ایک  لاہور کے داتا دربار میں کورونا سے متاثرہ میرے خاندان  کے لئے دعا کرسکتا ہے۔کیا میرے دوستوں میں سے کوئی بھی براہ کرم داتا دربار پر حاضری دے سکتا ہے، میری اہلیہ شوچیکا ، میرے اور میرے دوست کیلئے جو کویڈ میں مبتلا ہیں ۔ انہوں نے  پاکستان کے چند صحافیوں کو ٹیگ بھی کیا اور کہا کہ کسی سے جواب ملنے کے بعد وہ نام بھی شیئر کریں  گے۔

لاہور میں واقع   داتا دربار علی ہجویری کی رہائش گاہ  پر تعمیر کیا گیا تھا ، جسے عام طور پر داتا گنج بخش کہا جاتا ہے۔ یہ سائٹ ہر سال ایک ملین سے زیادہ زائرین کو راغب کرتی ہے۔

ہندوستان کی موجودہ کوویڈ لہر نے خوفناک رخ اختیار کرلیا ہے ،یہ نئے وائرس کی ایسی قسم ہے جس میں ڈبل میوٹیشن ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں   بھارت نے برازیل کو کورونا کیسز  میں  پیچھے چھوڑ دیا ،جس کےبعد انڈیا  دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

ماہرین نے  تشویش کا اظہار کیا ہے کہ  ہندوستان میں امریکہ یا برازیل کے مقابلے میں ممکنہ طور پر کیسوں کی تعداد زیادہ ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں لگ بھگ 3.52 لاکھ کیسز  رپورٹ ہوئے ہیں  لیکن  حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے ،ملک بھر میں شمشان گھاٹ  اور قبرستان  میں جگہ ختم ہورہی ہے۔

کھیل

ناقص کارگردگی پربابر اعظم تماشائیوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں

’ بابر تمہاری ٹی ٹوئنٹی میں جگہ نہیں بنتی،تم واپس چلے جاو، شائقین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ناقص کارگردگی پربابر اعظم  تماشائیوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں

ناقص کارگردگی کی وجہ سے بابر اعظم پر تماشائیوں کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

سڈنی میں کھیلے جانے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں باؤنڈری کے پاس کھڑے بابر اعظم  تماشائیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا،واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تاہم اس دوران بابر اعظم نے کسی بھی تماشائی کو کوئی  جواب نہ دیا اور فیلڈنگ پر دھیان دیتے رہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تماشائی بابر اعظم کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پنجابی زبان میں  جملہ کہہ رہے تھے جس کا مطلب کچھ یوں بنتا    ہے’ بابر تمہاری ٹی ٹوئنٹی میں جگہ نہیں بنتی،تم واپس چلے جاو۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز کے ابتدائی دومیچوں میں بابراعظم نے محض 6 رنز بناسکے جبکہ اس دوران انہوں نے ایک کیچ بھی ڈراپ کیا ہے۔

گزشتہ روز سڈنی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں کینگروز نے پاکستان کو 13 رنز سے ہر کر تین میچوں کی سیریزمیں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مصنوعی بارش سے لاہور اور ملحقہ علاقوں میں سموگ انڈیکس میں کمی آئی ہے، مریم اورنگزیب

پاکستانی پنجاب میں "ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے راولپنڈی سمیت تمام علاقوں میں سموگ کی صورتحال میں بہتری ہو گی، سینئر صوبائی وزیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مصنوعی بارش سے لاہور اور ملحقہ علاقوں میں سموگ انڈیکس میں کمی آئی ہے، مریم اورنگزیب

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور ملحقہ علاقوں میں سموگ انڈیکس میں کمی آئی ہے ۔

پنجاب میں سموگ کے حوالے سے سینئر صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کو کئے جانے والے اقدامات اور تمام اداروں کے کردار سے پنجاب کو سموگ سے نجات دلانے میں مدد ملے گی، پاکستانی پنجاب میں "ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے راولپنڈی سمیت تمام علاقوں میں سموگ کی صورتحال میں بہتری ہو گی، لاہور میں سموگ سے بچاؤ کیلئے آپریشن پوری قوت سے جاری ہے، لاہور میں دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں، ٹرکوں کے داخلے پربدستور پابندی عائد ہے ۔

سینئیر صوبائی وزیر  نے کہاکہ ہمیں اپنے علاقوں میں سموگ پھیلانے والے ذرائع کے تدارک کے بھرپور کوششیں جاری رکھنی ہیں ، سموگ سے بچاﺅ کے لئے ہر شہری کا تعاون لازمی ہے، فیلڈ میں موجود ای پی اے، پولیس، ٹرانسپورٹ، پنجاب حکومت کے تمام اداروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔

مریم اورنگزیب  کا کہنا ہے کہ سموگ کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے والے ہر ادارے کا افسر اور عملے کا فرد ہیرو ہے، مشکل حالات میں مشکل فیصلے عوام کی زندگیوں اور صحت کے تحفظ کے لیے کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں اور ماسک پہنیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف ٹی وی اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے

30 برس کے فنی سفر کے دوران شفیع محمد شاہ نے 100 سے زائد اردو اور سندھی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف ٹی وی اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے

اداکاری کو نئی جہت سے آگاہ کرنے والے معروف ٹی وی اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے۔

1949 میں سندھ کے شہر کنڈیارو میں پیدا ہونے والے شفیع محمد شاہ نے بین الاقوامی تعلقات میں ایم اے کے علاوہ قانون کی تعلیم بھی حاصل کی تھی۔ انہوں نے 60 کی دہائی میں اپنے فنی سفر کا آغاز حیدر آباد ریڈیو سے کیا۔

اپنے وقت میں پی ٹی وی کے معروف پروڈیوسر اور ہدایت کار شہزاد خلیل نے ''اڑتا آسمان'' نامی ڈرامے کے ذریعے شفیع محمد شاہ کو چھوٹی اسکرین پر متعارف کرایا۔ تاہم ''اڑتا آسمان'' ان کی پہلی ہٹ سیریل تھی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے ٹی وی کے سپر اسٹار کا درجہ حاصل کرلیا۔

30 برس کے فنی سفر کے دوران شفیع محمد شاہ نے 100 سے زائد اردو اور سندھی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے مقبول ڈراموں میں 'آنچ'، 'چاند گرہن'،'زینت'، 'دائرے'، 'دیواریں'، 'جنگل'، 'ماروی'،'تپش' اور' لیلیٰ مجنوں' شامل ہیں۔

فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں تمغۂ حسن کارکردگی کے اعزاز سے نوازاگیا۔ 2006 میں انہیں جگر کا عارضہ لاحق ہوا جس نے ان کی جان لے لی اور 2007 میں اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے ہیں لیکن اداکاری کو نئی جہت دینے والےاس اداکار کو پاکستان ٹی وی کے درخشاں ستارے کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll