جی این این سوشل

پاکستان

نواز شریف اور زرداری کیلئے جہانگیر ترین کا پیغام لیکر عون چودھری دبئی روانہ

عون چودھری نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا جہانگیر ترین تین دن بعد واپس لاہور پہنچ جائیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نواز شریف اور زرداری کیلئے جہانگیر ترین کا پیغام لیکر عون چودھری دبئی روانہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لندن: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے مرکزی رہنماعون چوہدری میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کیلئے پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کا اہم پیغام لے کر دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔

دبئی روانگی سے قبل عون چودھری نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جہانگیر ترین کے خلاف گھناؤنی سازش کے مرکزی کردار سابق وزیراعظم اور ثاقب نثار تھے۔

انہوں نے کہا جہانگیر ترین کے ساتھ ایسا ظلم کیا گیا جیسا نواز شریف کے ساتھ ہوا تھا لیکن اللّٰہ کا شکر ہے کہ اب جہانگیر ترین انتخابی سیاست کے لیے اہل ہوگئے ہیں۔

عون چودھری نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا جہانگیر ترین تین دن بعد واپس لاہور پہنچ جائیں گے جب کہ دبئی میں اہم ملاقاتوں میں شرکت کے بعد وہ بھی لاہور چلے جائیں گے۔

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے تلاشی کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع  خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ  ائیر پورٹ  کا دورہ

سیالکوٹ : سابق وزیر اعلی پنجاب اور وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے آج(پیر) سیالکوٹ کے ہوائی اڈے کا دورہ کیا۔

انہوں نے دورے کے دوران آمد اور روانگی کے ٹرمینلز پر مسافروں کیلئے دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا ، انہوں نے سہولتوں پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے انہیں بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو امیگریشن کیلئے ایک گھنٹے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیگریشن کائونٹرز میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے تلاشی کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

متحدہ عرب امارات نے غزہ میں غذائی امداد کی کھیپ بھیج دی

12 ٹرکوں پر مشتمل اس قافلے میں 264 ٹن سے زائد امدادی سامان، بشمول خوراک، پانی اور کھجور شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

متحدہ عرب امارات نے    غزہ  میں غذائی  امداد کی کھیپ  بھیج دی

متحدہ عرب امارات نے شمالی غزہ میں 400 ٹن غذائی امداد بھیج دی، جو ایک لاکھ 20 ہزار افراد کےلیے کافی ہے۔

اردو نیوز کے مطابق اماراتی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے کہا کہ امارات کی جانب سے غزہ کی پٹی خاص طور پر شمالی علاقے میں غذائی امداد کی محفوظ اور کامیاب فراہمی اور تقسیم کے عمل میں اضافے کے لیے اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم برادر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور مصائب کے خاتمے کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے یہ امداد امریکن نیئر ایسٹ ریفیوجی ایڈ ( انیرا) کی شراکت کے ساتھ فراہم کی ہے ۔12 ٹرکوں پر مشتمل اس قافلے میں 264 ٹن سے زائد امدادی سامان، بشمول خوراک، پانی اور کھجور شامل ہیں۔آپریشن شیولرز نائٹ 3 کے تحت غزہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کی کل تعداد 440 تک پہنچ گئی ہے ، جس سے غزہ کے عوام کی شدید مشکلات کو کم کرنے اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمہوریت کے دعوے سب فراڈ ہیں ، ہماری جلسے کی درخواستوں کو مسترد کیا جا رہا ہے ، اسد قیصر

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اگر عدالتیں ایسے میرٹ پر فیصلے کریں، پی ٹی آئی جلد حکومت میں ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمہوریت کے دعوے سب فراڈ ہیں ، ہماری  جلسے کی درخواستوں کو مسترد کیا جا رہا ہے ، اسد قیصر

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اگر عدالتیں ایسے میرٹ پر فیصلے کریں، پی ٹی آئی جلد حکومت میں ہو گی۔ 

میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصرنے کہا کہ موجودہ حکومت کے جمہوریت کے دعوے سب فراڈ ہیں،اس جمہوریت کو جتنا نقصان اس الیکشن کمشنر نے پہنچایا کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں جلسے جلوس کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ہم درخواست دے کر ہر شہر میں ہر امن احتجاج کرنا چاہتے ہیں،لیکن ہماری درخواستوں کو مسترد کیا جا رہا ہے۔

اگر ہمیں احتجاج نہ کرنے دیا تو پارلیمنٹ کے ذریعے روکیں گے،ہم ڈرنے والے نہیں، ان کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll