پاکستان کو ملنے والے روسی خام تیل کی قیمت کم ہےپاکستان کو ملنے والے روسی خام تیل کی قیمت کم ہے،پٹرولیم ڈویژن حکام

روسی جہاز کل 50 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر کراچی بندرگاہ پہنچے گا۔ کے پی ٹی حکام کے مطابق روسی جہاز 50 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر کراچی بندرگاہ پہنچے گا۔
اس سے قبل روسی جہاز پیور پوائنٹ 45 ہزار میٹرک ٹن سے زائد خام تیل پہنچا چکا ہے۔ حکام پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پہلے روسی خام تیل اسٹاک کی ریفائنری پی آر ایل کرے گی جس کے بعد اس کی مارکیٹ میں فراہمی کا فیصلہ ہوگا۔
پیٹرولیم ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ملنے والے روسی خام تیل کی قیمت کم ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لئے زیادہ اسٹاک درکار ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق پاکستان نے ابتدائی طور صرف ایک لاکھ ٹن خام تیل منگوایا ہے جب کہ ہم اپنی ضرورت کا ایک تہائی تیل روس سے خریدنے کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے لیکن پھر بھی ملک کو توانائی کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو اپنی 84 فیصد پیٹرولیم مصنوعات خلیجی ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے درآمد کرتا ہے۔روسی خام تیل کی خریداری کے وقت ایک بڑی بحث اس بات پر تھی کہ کیا روسی خام تیل ’یورل‘ کو پاکستانی ریفائنریاں صاف کر سکتی ہیں یا نہیں کیونکہ اس کا معیار بین الاقوامی سطح پر فروخت ہونے والے برینٹ خام تیل سے مختلف ہے۔
تاہم ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں روسی تیل کافائدہ نہیں تو ماضی میں اس کی بات کیوں کرتے تھے، روس میں تقریباً 8 قسم کے خام تیل دستیاب ہیں، ہم روس سے یورول خام تیل لے رہے ہیں, انہوں نے کہا کہ ملک کی ریفائنریز لائٹ عربین خام تیل ریفائن کرنےکے لیے ڈیزائن ہیں، عربین لائٹ خام تیل کے ساتھ 30 سے 35 فیصد تک یورول کو ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے، روسی خام تیل کی ریفائنری سے فرنس آئل کی پروڈکشن میں اضافہ ہوگا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ روسی خام تیل لانے پر ہماری انشورنس کاسٹ بھی بڑھی ہے، ہمارا فائدہ بہت اہم ہے، اس سے کتنا فائدہ ہوگا یہ نہیں بتا سکتا، تیل کی ادائیگی کسی بھی کرنسی میں ہو فرق نہیں پڑتا۔
ان کا کہنا تھا کہ شروعات میں سرکاری ریفائنریزکو روسی تیل فراہم کر رہے ہیں، بعد میں نجی ریفائنریز بھی لینا چاہیں تو وہ لے سکیں گی، ریفائنری کی نئی پالیسی منظور کرلی اور اس کا 10 ارب ڈالر کا معاہدہ کرکے جائیں گے، خام تیل کو ریفائنری میں پراسیس کیا جائے گا جس کا فائدہ مقامی مارکیٹ کو ہوگا جب کہ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں آذربائیجان سے بھی سستی گیس ملے گی

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 7 hours ago

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 3 hours ago

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 hours ago

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 6 hours ago

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 10 hours ago

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 6 hours ago

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 8 hours ago

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 9 hours ago

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 10 hours ago

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 9 hours ago
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 5 hours ago

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 6 hours ago












