آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہوتا تو ہمارے پاس پلان بی تھا،وفاقی وزیر خزانہ


وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے والا ملک نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہوتا تو ہمارے پاس پلان بی تھا۔
گورنر ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ، جو تباہی ہوئی اس سے چھٹکارے اور بحالی کیلئے رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا، پاکستان سری لنکا بننے والا ملک نہیں ہے، اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے ہر ادائیگی وقت پر کی، ہم آئی ایم ایف سے کیے گئے تمام وعدے انشاء اللہ پورے کریں گے، معاشی پروگرام میں سپہ سالار اپنا حصہ ڈال رہے ہیں جبکہ چین نے بھی بھرپور تعاون کیا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیلئے معاشی نظم و ضبط ضروری ہے، ہماری کیپٹل ویلیو 100 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے، ہم نے پچھلے چار سال میں وسائل سے زیادہ اخراجات کیے، آئی ایم ایف سے معاہدہ قوم کی کامیابی ہے، ہمارا پروگرام نو ماہ کے لیے ہے جس کا حجم ڈھائی ارب ڈالر کا ہے، معاہدے سے پاکستان کو تین ارب ڈالر ملیں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے معاملے پر خصوصی توجہ دی، جو قابل تحسین ہیں، وزیراعظم 215 ارب روپے کا ٹیکس لگانے سے ہچکچا رہے تھے، آئی ایم ایف سے معاہدے کے دوران بہت مشکلات آئیں مگر اللہ تعالیٰ نے کامیاب کیا، پچھلے 10 روز میں ہم نے آئی ایم ایف کو آمادہ کر لیا، ہم چاہتے تھے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام 9 ماہ سے زیادہ نہ ہو

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل
پی سی بی نے جنوبی افریقہ کیلئے خواتین کے سکواڈ کا اعلان کردیا
- 11 گھنٹے قبل
معرکہ حق میں کامیابی کے بعدہمارے لڑاکاطیارےخریدنے کے لئے کئی ممالک خریداری کیلئےبات کررہے ہیں:وزیراعظم
- 5 گھنٹے قبل
تھائی لینڈ: مسافر ٹرین پٹری پر گری کرین سے ٹکرا گئی، 22 افراد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- ایک دن قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- ایک دن قبل

پاکستان میں سونے کی قیمتں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں
- 11 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل
ڈیجیٹل ادائیگیاں: پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
- 11 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل








