آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے اعلان پر خوشی ہورہی ہے،شہباز شریف
عوام دعا کریں کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو،وزیر اعظم پاکستان


وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ قومیں قرضوں سے ترقی نہیں کرتیں، قرض ہمیں مجبوری میں لینا پڑ رہا ہے، عوام دعا کریں کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو، چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا، تقریبا 5 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے ادا کیے جو فورا انہوں نے واپس کیا۔
وزیراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے اعلان پر خوشی ہورہی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ کئی ماہ سے مذاکرات جاری تھے، آئی ایم ایف سے بات چیت مثبت نتیجے پر پہنچی، آئی ایم ایف معاہدے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، معاہدہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے میں مدد دے گا، معاشی استحکام اور پائیداراقتصادی ترقی کی راہ پرگامزن ہونے میں مدد گارہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے توانائی اور گندم سستے نرخ پر درآمد کی، ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی گئی، نو مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، انہوں نے ملک کو بدنام کرنے کا کوئی طریقہ نہیں چھوڑا، یہاں تک کہا گیا کہ پاکستان سری لنکا بننے جارہا ہے، سری لنکا پاکستان کا دوست ملک ہے، سری لنکا بدترین معاشی بحران سے نکل رہا ہے، آئی ایم ایف نے سری لنکا کو بیل آؤٹ کیا ہے، پیرس میں میری سری لنکا کے صدر سے ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف کو بتایا کہ ہم نے تمام شرائط پوری کردی ہیں، ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، 12 جولائی کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ ہوگی، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ 3 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے گا، اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کا شکرگزار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ فخریہ نہیں لمحہ فکریہ ہے، یہ آخری مرتبہ ہو کہ ہم نے آئی ایم ایف کا قرضہ لیا ہو، خدا کرے کہ ہمیں پھر آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے، غریب ملک نے 1991 کے بعد آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ نے بڑا کرم کیا ہے، اس عرصے میں چین نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ہم تقریبا دیوالیہ ہورہے تھے، چین نے کمرشل بینکس کے 5 ارب ڈالرز ادائیگی کے بعد فوری واپس کیے، چین نے ہمیں مشکل صورتحال سے بچایا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ کیا، جس کے معاہدے پر دستخط ہوئے، متحدہ عرب امارات اور اسلامک ڈیولپمنٹ بینک نے ایک ایک ارب روپے دیے، میرے پاس الفاظ نہیں کہ ان برادر ممالک کا شکریہ ادا کر سکوں۔
انہوں نے کہا کہ جب میں ملتا ہوں تو ان ممالک کے رہنماؤں کے چہروں پر پڑھتا ہوں کہ شہباز شریف آگئے ہیں اگلی بات آپ نے قرضوں کی کرنی ہے۔
وزیراعطم نے کہا کہ سری لنکا کے صدر نے آئی ایم ایف کے سامنے پاکستان کی مدد کی لیکن پاکستان میں بیٹھے لوگوں نے کہا کہ پاکستان سری لنکا بننے جا رہا ہے، خدا کی قسم زندگی گزارنے کا یہ طریقہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کئی ماہ کی بات چیت رنگ لے آئی، اللہ تعالی کا شکر ہے پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے بچ گیا، خدانخواستہ ملک دیوالیہ ہوجاتا تو میں اور نوازشریف اپنے آپ کو معاف نہیں کرتے، قرضوں کی زندگی ایسے ہی نہیں ختم ہوگی۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سب کو مل کر کوشش کرنا ہوگی کہ یہ ہمارا آئی ایم ایف سے آخری قرض ہو، سعودی عرب اور یو اے ای سے قرض دلانے میں آرمی چیف کا اہم کرادار ہے، بلاول بھٹو نے بھی بہترین سفارت کاری کا مظاہرہ کیا، اسحاق ڈار نے محنت کی، قرض معاہدہ سب کی مشترکہ کوشش ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت نے غیرذمہ دارنہ رویے سے مسائل پیدا کیے، سی پیک آگے بڑھے گا، چین کے ساتھ تعلقات میں کوئی کمزوری نہیں آئے گی، اگر آئندہ موقع ملا تو عوام کی ضروریات برق رفتاری سے پوری کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو قائد اعظم کے گھر کو جلایا گیا، کیا قومیں لانگ مارچ کر کےترقی کرتی ہیں، نئی حکومت کو کہا کہ امپورٹڈ حکومت ہے، کبھی کہا امریکا نے میرے خلاف سازش کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نو مئی کے حملے بھی اس سازش کی کڑی تھی جس کے تحت پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا جا رہا تھا۔
آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کی سٹاف لیول منظوری کے بعد نیوز کانفرنس میں شہباز شریف نے کہا کہ ’نو مئی بھی سازش کی کڑی ہے۔ اس دن پاکستان کو تباہ برباد کرنے کی گھناؤنی سازش کی گئی، اس میں اندر اور باہر سے دوست نما دشمن شامل تھے۔
’وہ چاہتے تھے آئی ایم ایف پروگرام نہ ہو تاکہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے۔ فتنہ پیدا کرنے والوں نے قوم اور فوج میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کی۔ مکرو چہرے سامنے آگئے جنھوں نے پاکستان کو ہر لحاظ سے تباہ و برباد کرنے کی کوشش کی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ باہر کے سازشوں کے ساتھ پاکستان کو تباہ کرنے کی سازش تھی، ہٹلر اور پی ٹی آئی چیئرمین میں کیا فرق ہے؟ آئی ایم ایف کا پروگرام کوئی کھیر یا مٹھائی نہیں ہے، یہ پروگرام ملکی معیشت کو استحکام دینے کے لیے ہے، نوازشریف نے جیلیں بھگتیں ہیں انہوں نے کبھی ٹوپی یا بالٹی نہیں پہنی، نوازشریف اور عمران خان کا موازنہ کیا تو بات بہت دور تک جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ کروڑوں روپے کی مالیت کی گھڑی کو دبئی میں بیچ دیا، اس سے بڑا قوم سے دھوکا اور جعلی سازی کیا ہوگی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
- 4 hours ago

اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن مشنوں میں اقوام متحدہ پولیس کا کردار مضبوط بنانے کا مطالبہ
- 3 hours ago
پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
- 18 hours ago

رمضان المبارک : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا
- 16 hours ago

آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے کتنے آثار ہیں ؟
- 4 hours ago

نوشہرہ: مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ
- 13 minutes ago

مصطفیٰ عامر قتل کیس : اداکار ساجد حسن نے بیٹے سے متعلق بیان ریکارڈ کر ادیا
- 18 hours ago

انسٹا گرام کی جانب سے مختصر ویڈیوز ریلز پر مبنی ایک علیحدہ ایپ متعارف کرانےکا فیصلہ
- 17 hours ago

پی ٹی آئی کے ساتھ ہماری جماعت کے اختلافات باقی ہیں، کامران مرتضی ٰ
- 4 hours ago
واپڈا کی جانب سےآبی وسائل کی منصوبہ بندی اور انتظامات میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر کانفرنس
- 20 hours ago

نواز شریف کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
- 18 hours ago

وسطی نیپال میں 6.1 شدت کا زلزلہ
- 3 hours ago