ایلن آرکن کوبہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر ایمی ایوارڈ، گولڈن گلوب اور ایس اے جی ایوارڈز کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا
ہالی وڈ فلم ’لٹل مس سن شائن‘ میں بہترین اداکاری کی بدولت آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے اداکار ایلن آرکن 89 برس کی عمر میں چلے بسے۔
ایلن آرکن نے بروکلن کے ایک روسی، جرمن نژاد تارکین وطن جوڑے کے گھر میں جنم لیا بعد ازاںبچپن میں ہی والدین کے ہمراہ لاس اینجلس منتقل ہو گئے۔ایلن آرکن نے بینگٹن کالیج میں داخلہ لیا لیکن بعد میں اپنا میوزک گروپ بنانے کیلئے انہوں نے تعلیم چھوڑ دی۔ ان کا میوزک گروپ طویل عرصہ اپنا وجود برقرار نہ رکھ سکا لیکن 1957 کا ایک ہٹ گانا ’بنانا بوٹ سانگ‘ ان کے کریڈٹ پر ہے۔
میوزک گروپ ٹوٹنے کے بعد وہ بطور بانی ممبر سیکنڈ سٹی امپرووائزیشنل ٹروپ سے منسلک ہو گئے اور موسیقی ریکارڈ کرنے لگے لیکن اداکاری کیلئے ان کا جنون برقرار رہا۔ایلن آرکن نے 1963 میں براڈوے سے اپنے ڈیبیو ڈرامہ ’انٹر لافنگ‘ میں بہترین اداکاری پر ٹونی ایوارڈ جبکہ 1968 میں ’لٹل مرڈررز‘ نامی ڈرامہ ڈائریکٹ کرنے پر ڈرامہ ڈیسک ایوارڈ حاصل کیا۔
اپنے فلمی ڈیبیو میں ایلن آرکن کو 1966 کی جنگی کامیڈی فلم ’دی رشینز آر کمنگ‘ میں روزانوف کے کردار میں اداکاری کیلئے آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا۔ 1967 میں ’دی ہرٹ از لونلی‘، اور 2012 میں ’آرگو‘ میں اداکاری پر بھی انہیں آسکر نامینیشن کا اعزاز حاصل رہا۔
ایلن آرکن کوبہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر ایمی ایوارڈ، گولڈن گلوب اور ایس اے جی ایوارڈز کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا
ٹک ٹاک نے طالبعلم کی جان لے لی
- 21 minutes ago
کشمیر میں خصوصی افراد کیلئے پہلا فری لانسنگ مرکز قائم
- an hour ago
غزہ جنگ بندی : اسرائیلی وزرا نے استعفے دینا شروع کر دیے
- 11 minutes ago
دنیا نے بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا،فیصلے سے ثابت ہوا کہ وہ ایک کرپٹ لیڈر ہیں،عطا تارڑ
- 5 hours ago
برطانیہ میں گرومنگ گینگ اسیکنڈلز اور وہاں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی مشکلات
- 2 hours ago
پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات میں ملکی مفاد کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،نوازشریف
- 36 minutes ago
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی
- 2 hours ago
نو منتخب امریکی صدر کی حلف برداری کب اور کہاں ہو گی؟
- an hour ago
پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری
- an hour ago
غزہ جنگ بندی، فلسطینی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے
- 4 minutes ago
امریکی صدر جوبائیڈن نےسزایافتہ 5 افراد کو معافی دےدی
- an hour ago
پاکستان کے معروف گٹارسٹ منصور شہزاد گلے کے کینسر کے باعث چل بسے
- 5 hours ago