پاکستان
ہر شہری کا فرض ہے کہ ٹیکس چوری کی نشاندہی کرے،احسن اقبال
اگر پاکستانی ٹیکس نہیں دیں گے تو ریاست کو بھیک مانگنا پڑے،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی ٹیکس نہیں دیں گے تو ریاست کو بھیک مانگنا پڑے گی، ہر شہری کا فرض ہے کہ ٹیکس چوری کی نشاندہی کرے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے معاہدے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے معیشت بہتر ہوگی۔ آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستان ٹریک پر چڑھ گیا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف معاہدے کیلئے کوششیں اہم ہیں۔ آئی ایم ایف معاہدے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اُن کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پی ٹی آئی میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کیں۔ پی ٹی آئی نے معاہدے ختم کرنے کیلئے بیرون ملک لابنگ کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے ملکی معیشت دباو کا شکار رہی۔ پی ٹی آئی ملک دشمن سرگرمیوں میں حد سے گزرچکی ہے۔ کسی جماعت نے سیاسی مخالفت کو ریاستی مخالفت میں تبدیل نہیں کیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے ہمیں ایک اور موقع ملا ہے۔ ہمیں ایمرجنسی لگا کر اپنی ایکسپورٹ کو بہتر کرنا ہوگا۔ آگے بڑھنے کیلئے ہمیں قومی پلان کی ضرورت ہے، جو تیار کرلیا ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ صبح 10 بجےاٹھنے والی قوم کبھی ترقی نہیں کرسکتی
تفریح
پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی رشتہ ازدواج میں منسلک
جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں
پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں۔
اداکارہ نے منگل کی شب انسٹاگرام پر اپنے دوسرے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کیں ، ایک ویڈیو میں جویریہ عباسی کو ہاتھ میں گجرے پہنائے جارہے ہیں اور دوسری ویڈیو میں اداکارہ کا نکاح پڑھایا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
جویریہ عباسی نے عدیل حیدر نامی شخص سے شادی کی ہے جو اپنے شوق کے اعتبار سے فوٹوگرافر بھی ہیں۔
سوشل میڈیا پر جویریہ عباسی اور ان کے دوسرے شوہر کی ایک تصویر بھی خاصی وائرل ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان ایک ویڈیو کے ذریعے کیا تھا جس کے کچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کردی تھی۔
پاکستان
وزیراعظم کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات
برطانوی ہائی کمشنر نے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، جنہیں مختلف شعبوں میں تعاون کے ذریعے مزید وسعت دی جا سکتی ہے ،شہباز شریف نے حکومت کی ترجیحات بالخصوص ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
وزیر اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، سماجی روابط کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور کثیر الجہتی امور پر ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا برطانیہ میں مقیم لاکھوں پاکستانی دونوں ممالک کے تعلقات پل کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کا دونوں ممالک کے بہتر تعلقات میں ایک کلیدی کردار ہے ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے کنگ چارلس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔
برطانوی ہائی کمشنر نے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پاکستان
امید ہے آئندہ سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے، چیئرمین تحریک انصاف
یئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔
اسلام آباد میں انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارا پارٹی کا سٹرکچر موجود ہے، امید ہے 2 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، ہمیں امید ہے الیکشن کمیشن ہماری راہ میں مزید رکاوٹیں نہیں ڈالے گا، لاہور کا جلسہ اپنے وقت پر ہو گا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بھی اب چیزیں واضح کر چکی ہے، الیکشن کمیشن کے لئے یہ مناسب نہیں وہ ایک پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر بات کرے اور باقیوں کو چھوڑ دے۔ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا، ہم نے جو دستاویزات جمع کروائی تھیں وہ ابھی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے پاس ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ ہم نے درخواست کی تھی کہ ایف آئی اے سے تمام دستاویزات طلب کی جائیں، پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت منظور، فوری رہا کرنے کا حکم
-
دنیا ایک دن پہلے
سعودی لیفٹیننٹ جنرل کرپشن کے الزام پر ملازمت سے فارغ، 20 سال قید کی سزا
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور سکیورٹی خدشات سے متعلق کراچی انتظامیہ سے رپورٹ طلب
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، لیکشن کمیشن میں کیس سماعت کےلئے مقرر
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار
-
جرم 2 دن پہلے
ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا فدا الرحمان جاں بحق
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک کو امریکہ جانے سے رو ک دیا گیا