جی این این سوشل

پاکستان

نگران حکومت پنجاب نے صحت کارڈ کی سہولت ختم کرنے کی خبروں کی تردید

ہیلتھ کارڈ اچھا اقدام ہے اسے ختم نہیں کریں گے  بلکہ بہتری لانا چاہتے ہیں،نگراں پنجاب حکومت

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نگران حکومت پنجاب نے صحت کارڈ کی سہولت ختم کرنے کی خبروں کی تردید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران حکومت پنجاب نے صحت کارڈ کی سہولت ختم کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے عوامی مفاد میں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ 

پنجاب  کے نگراں وزیراطلاعات عامرمیر اور  وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا  ہے کہ  ہیلتھ کارڈ اچھا اقدام ہے اسے ختم نہیں کریں گے  بلکہ بہتری لانا چاہتے ہیں۔

 

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ  صحت کارڈ کا غلط استعمال کیا جارہا تھا، صحت کارڈ سے  لوگوں نے اتنے اسٹنٹ ڈلوائے  کہ ملک میں اسٹنٹ ہی ختم ہوگئے، لوگ صحت کارڈ پر ارب پتی بن گئے اور بلاضرورت اسٹنٹ ڈالے گئے۔ماضی میں صحت کارڈ کا بے پناہ غلط استعمال کیا گیا مگر اب ایسا نہیں ہوگا، اس کے لیے ڈیڑھ ارب روپے سے فنڈ قائم کردیا گیا ہے۔

وزیرصحت نے کہا کہ اب 8 ہزار بجلی کا بل بھرنے اور بیرون  ملک سفر کرنے والا ہیلتھ کارڈ پر دل کے علاج کا اہل نہیں ہوگا، نیزسرکاری اسپتالوں میں دل کا علاج مفت  ہوگا جبکہ  نجی اسپتال میں  علاج پر 30 فیصد ادائیگی کرنا ہوگی۔نگران حکومت نے فیصلہ کیا ہے صحت کارڈ پر صرف پاکستان کا جھنڈا ہوگا۔

نگران وزیراطلاعات عامیرمیر نے کہا کہ ہیلتھ کاڑد اچھا اقدام ہے اسے ختم نہیں کریں گے، خبریں سامنے آئیں کہ نگراں حکومت نے صحت کارڈ پر دل کا علاج بند کردیا ہے،  حالانکہ ایسا نہیں ہے۔گذشتہ دور حکومت میں صحت کارڈ کے نام پر مافیا بن گیا تھا، لوگ ارب پتی  ہوگئے۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ  صحت سہولت کارڈ کا اجرا 2015 میں نوازشریف کے دور میں غربیوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا تھا، اس سہولت کو بند نہیں کریں گے۔

عامرمیر کا کہنا تھا کہ دل کے آپریشن کی سہولت کو دوبارہ سے ٹارگٹڈ کردیا گیا ہے

پاکستان

این اے 148 ضمنی انتخابات کل ہونگے، تیاریاں مکمل

275 پولنگ اسٹیشنز کی حفاظت کے لیے 3829 پولیس افسران و جوان فرائض سر انجام دیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

این اے 148 ضمنی انتخابات کل ہونگے، تیاریاں مکمل

ملتان میں ضمنی الیکشن قومی اسمبلی این اے - 148 کے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں حلقے میں کل پولنگ اسٹیشنز 275 کی حفاظت کے لیے 3829 پولیس افسران و جوان فرائض سر انجام دیں گے۔

 اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن پولیس مکمل غیر جانبداری سے فرائض سر انجام دے گی۔ گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ الیکشن ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔جرائم کی بیخ کنی کے علاہ امن و امان بھی پولیس کی ذمہ داری ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ الیکشن آ پ کے لئے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔ مجھے امید ہے آپ ایک منظم فورس کے فرض شناس عہد دار کی حیثیت سے اس چیلنج کو قبول کریں گے اور اپنی ڈیوٹی میں کسی قسم کی لاپرواہی کوتاہی نہیں کریں گے.

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 19 مئی کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام الناس کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔ شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے۔

عوام مذکورہ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے ای ایم سی سی (EMCC)سنٹر کے عملہ سے ای میلcomplaints@ecp.gov.pk پربھی رابطہ کر سکتے ہیں۔کمیشن نے عوام کی سہولت کے لیے (EMCC)میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر 051111327000 ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ٹی 20 کل ہو گا

انگلینڈ ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیاں میچ ٹی 20 کل ہو گا

پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ (کل) اتوار کو لیڈز میں کھیلا جائے گا ۔ انگلینڈ ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔

پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے 53 رنز اور دوسرے میچ میں 65 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی ۔

ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 23 مئی سے ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ صورتحال نیتن یاہو کی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی

اسرائیلی وزیر کا غزہ پر 6 نکاتی منصوبہ پیش، عمل نہ ہونے پر حکومت چھوڑنے کی دھمکی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ صورتحال نیتن یاہو کی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی

اسرائیل کی تین رکنی جنگی کونسل کے رکن بینی گانٹز نے غزہ کی جنگ سے متعلق اپنا 6 نکاتی منصوبہ پیش کردیا اور اس پر عمل کے لیے 8 جون تک کی ڈیڈ لائن بھی دیدی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بینی گینٹز نے دھمکی بھی دی ہے کہ اگر حکومت نے غزہ میں جنگ کے لیے کوئی نیا منصوبہ نہیں اپنایا تو وہ حکومت سے مستعفی ہو جائیں گے۔ یہ اقدام وزیر اعظم نیتن یاہو کو اپنے انتہائی دائیں بازو کے اتحادی پر انحصار کرنے پر مجبور کر دے گا۔

گزشتہ روز گانٹز کا یہ اعلان سات ماہ سے زیادہ کی جنگ کے بعد اسرائیلی قیادت کے اندر تقسیم کو مزید واضح کر گیا۔

گانٹز نے چھ نکاتی منصوبہ پیش کیا جس میں درجنوں یرغمالیوں کی واپسی، حماس کی حکمرانی کا خاتمہ، غزہ کی پٹی کو غیر فوجی بنانا، شہری امور کے لیے بین الاقوامی انتظامیہ کا قیام شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسے 8 جون تک منظور نہ کیا گیا تو وہ حکومت سے مستعفی ہو جائیں گے۔ گانٹز ایک سینٹرسٹ سیاست دان اور نیتن یاہو کے دیرینہ سیاسی حریف ہیں۔ وہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں جنگی کابینہ میں شامل ہوئے تھے۔

ان کی رخصتی نیتن یاہو کو اپنے انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں کا اور بھی مقروض کر دے گی جنہوں نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت میں سخت رویہ اختیار کر رکھا ہے۔

نیتن یاہو کے قریبیاتحادیوں کا خیال ہے کہ اسرائیل کو غزہ پر قبضہ کرکے وہاں یہودی بستیوں کی تعمیر شروع کردینا چاہیے۔ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے رفاح کے مشرقی مضافاتی علاقوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں اور اس علاقے میں سرنگوں کا پتہ چلایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ہفتہ کو اسرائیلی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے رفاح کے مشرقی مضافات میں اپنی فوج اس لیے بھیج دی ہے کہ وہ سرنگ کو کھولیں، یرغمالیوں کو قتل کریں اور ان کی باقیات کو تلاش کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر جانے کے بجائے اپنے فوجیوں کو قتل کرانا پسند کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی قیادت اپنے فوجیوں کو غزہ کی گلیوں میں بھیج رہی ہے تاکہ وہ تابوتوں میں واپس آ جائیں اس دوران کچھ یرغمالیوں کی باقیات کو تلاش کیا جا سکے جن کو انہیں فوجیوں نے جان بوجھ کر نشانہ بنا کر قتل کیا ہوگا۔

ابو عبیدہ نے جمعہ کو کہا تھا کہ حماس کے جنگجوؤں نے غزہ کی پٹی میں لڑائی کے تمام محاذوں پر دس دنوں کے اندر 100 مختلف اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حماس کے جنگجو اسرائیل کے ساتھ ایک طویل جنگ کے لیے تیار ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll