جی این این سوشل

پاکستان

ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں  سیکیورٹی فورسز کا آپریشنز،3دہشتگرد ہلاک

 سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں   سیکیورٹی فورسز   کا  آپریشنز،3دہشتگرد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دوران آپریشن فائرنگ  کے شدید تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، پولیس اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث رہے۔

مارے گئے دہشتگرد 11 اپریل 2022 کو کولاچی میں پولیس پر حملے میں بھی مطلوب تھے جس کے نتیجے میں پانچ بہادر پولیس کانسٹیبلوں کی شہادت ہوئی تھی۔

آئی ایس پی آر کا  کہنا ہے علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستان

گورنر پنجاب کی  سعودی عرب میں موجودگی کے باعث سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی  سعودی عرب میں موجودگی باعث تقریب حلف برداری ملتوی کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر پنجاب  کی  سعودی عرب میں موجودگی کے  باعث سلیم حیدر کی  تقریب حلف برداری ملتوی

پیپلز پارٹی کے نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم کی تقریب حلف برداری دوسری بار ملتوی  کردی گئی ۔

رہنماپیپلزپارٹی سید حسن مرتضیٰ کاکہنا ہے کہ نامزدگورنرپنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری 7 مئی کو ہونی تھی اب 10مئی کو ہوگی ۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی  سعودی عرب میں موجودگی باعث تقریب حلف برداری ملتوی کی گئی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے ، عمر ایوب

 سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس سے قبل اپریل 2022 میں ان کی حکومت کے گرائے جانے کا الزام امریکہ واشنگٹن پر عائد کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے ، عمر  ایوب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان اور دیگر رہنماؤں نے پیر کے روز وفاقی دارالحکومت میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ تحریک انصاف پاکستان میں غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں کرے گی۔ 

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دفتر خارجہ کے ذریعے ملاقات کی درخواست کی، پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران سیاسی شخصیات  بھی موجود تھیں ۔

 سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس سے قبل اپریل 2022 میں ان کی حکومت کے گرائے جانے کا الزام امریکہ واشنگٹن پر عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا امور ڈونلڈ لو نے ایک ملاقات میں ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے تلاشی کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع  خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ  ائیر پورٹ  کا دورہ

سیالکوٹ : سابق وزیر اعلی پنجاب اور وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے آج(پیر) سیالکوٹ کے ہوائی اڈے کا دورہ کیا۔

انہوں نے دورے کے دوران آمد اور روانگی کے ٹرمینلز پر مسافروں کیلئے دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا ، انہوں نے سہولتوں پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے انہیں بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو امیگریشن کیلئے ایک گھنٹے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیگریشن کائونٹرز میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے تلاشی کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll