الجلیل میں نئی بستی کے قیام کا اعلان کر دیا، جس کا نام "رامات اربیل" رکھا گیا ہے

اسرائیلی حکومت نے سرکاری طور پر الجلیل میں ایک نئی بستی کے قیام کا اعلان کر دیا، 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقے الجلیل اور جزیرہ نما النقب میں آباد کاری کے منصوبوں میں تیزی لائی جا رہی ہے اور تازہ آباد کاری منصوبہ اسی تسلسل کی ایک کڑی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے تعمیرات اور ہاؤسنگ کے وزیر یتزہاک گڈکنوف نے بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں ہونے والے ہفتہ وار حکومتی اجلاس کے دوران نئی بستی کے قیام کا اعلان کیا، جس کا نام "رامات اربیل" رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس نئی بستی میں 500 یہودی خاندان آباد ہوں گے۔
اسرائیلی وزیر نے مزید کہا کہ "یہ چوتھی بستی ہے جو موجودہ حکومت کے قیام کے اعلان کے بعد سے قائم کی گئی ہے اور ہم مزید یہودی قصبوں کے قیام کی طرف بڑھ رہے ہیں"۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت کو فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری میں توسیع کے منصوبوں پرعالمی برادری کی طرف سے تنقید کا سامنا ہے مگر صہیونی ریاست تمام تر دباؤ اور عالمی قراردادوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کاعمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
ونڈ ٹربائن پراجیکٹ کے خلاف دروز عرب قصبوں اور مقبوضہ شامی گولان میں مظاہروں کے جواب میں، نیتن یاہو نے ایک مبینہ منصوبہ پیش کیا جس کا مقصد "دروز اور سرکاشیان قصبوں میں خلا کو کم کرنا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ہم تعمیر اور ترقی میں بے مثال کوششیں کریں گے اور رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔
نیتن یاہو کی جانب سے پیش کیے گئے حکومتی منصوبے کے مطابق فارغ ہونے والے فوجیوں اور نوجوان جوڑوں کے لیے نئے رہائشی کوارٹرز بنائے جائیں گے۔
اسرائیلی اقدامات کی روشنی میں فلسطینی یہ محسوس کر رہے ہیں کہ 1967ء کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے اعلان کا خواب دور ہوتا جا رہا ہے اور اسے حاصل کرنا کم از کم مختصر مدت میں کوئی آپشن نہیں رہا۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اسرائیلی حکومت نے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں ہزاروں نئے سیٹلمنٹ یونٹس کے قیام کی منظوری دی ہے۔اس نے آبادکاری کےلیے گھروں کی تعمیر کے طریقہ کار کو آسان بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
گذشتہ ہفتے نیتن یاہو نے کہا تھا کہ بستیاں بند نہیں ہوں گی اور مغربی کنارے اور یروشلم میں آبادکاری کے منصوبے جاری رہیں گے

ٹرمپ نے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کا اعلان کر دیا
- 25 منٹ قبل

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- 4 گھنٹے قبل

کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 26 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

لاس اینجلس میں امریکی ریپر ڈیوڈ انتھونی برک کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر
- 5 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات
- ایک گھنٹہ قبل

سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافہ معطل کردیا
- 6 گھنٹے قبل

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

سیلاب سے معیشت کو دھچکا، شرح سود 9 فیصد پر لانے کی تجویز
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- 3 گھنٹے قبل

حسان نیازی نے فوجی عدالت اور کورٹ مارشل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
- 5 گھنٹے قبل