اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک گیر انسدادمنشیات کارروائیاں ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد
تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے


راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک گیر انسدادمنشیات کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرلیں ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق اے این ایف اسلام آباد ایئرپورٹ پر پرواز نمبر ER-703 کے ذریعے شارجہ جانے والے بنوں کے رہائشی ملزم سے 1کلو 694 گرام چرس برآمدکی گئی ۔برآمدہ منشیات ملزم کے بیگ میں چھپائی گئی تھی۔
ترنول پھاٹک پر کارروائی کرتے ہوئے رکشہ اور گاڑی سمیت اسلام آباد اور پشاور کے رہائشی 3ملزمان گرفتارکیے گئے، گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 11کلو چرس برآمد کی گئی ۔کوئٹہ کے علاقے لکپاس کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 10کلو چرس اور 5کلو آئس برآمد کر کے مستونگ کا رہائشی ملزم گرفتارکیاگیا ۔برآمدہ منشیات دالبندین سے کوئٹہ سمگل کی جا رہی تھی۔ لاہور میں واقع جی پی او آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانیوالے 13 عدد خواتین کے کپڑوں پر مشتمل پارسلز سے 1کلو 50گرام آئس برآمد کی گئی۔
برآمدہ آئس کپڑوں میں جذب کی گئی تھی۔شہاب پورہ سیالکوٹ کے قریب سیالکوٹ کے رہائشی دو موٹر سائیکل سواروں کے قبضے سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ڈیرہ غازی خان ملتان کے قریب شیخوپورہ کی رہائشی خاتون کے ذاتی قبضے سے 3کلو چرس اور 3کلو آئس برآمد کی گئی۔ ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 27 منٹ قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 21 منٹ قبل




