Advertisement
پاکستان

وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی عبوری ضمانت میں 15 جولائی تک کی توسیع

وقتی طور پر تو ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے لیکن ہمیں مستقل حل تلاش کرنا ہو گا،شاہ محمود قریشی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 4th 2023, 7:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی عبوری ضمانت میں 15 جولائی تک کی توسیع

9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ، وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 15 جولائی تک کی توسیع کر دی گئی۔ 

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کو 9 ماہ کےلئے 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی قرض ملا ہے،وقتی طور پر تو ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے لیکن چند ماہ بعد کیا ہو گا۔ ہیمیں اس کا حل تلاش کرنا ہو گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں یش ہو رہے ہیں ،سیاسی ،قانونی اور پر امن طریقے سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ ہم نے اپنی حکوتم یں اسلاموفوبیا کی نشاندہی کی تھی۔ہم نے اقوام متحدہ میں بھی آواز اٹھائی جس میں فیصلہ ہوا کہ 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف پوری دنیا میں یک زبان ہو کر بات کی جائےگی۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حدودو قیود کا تعین ہونا چاہیے، میں اظہار رائے کا خواہش مند ہوں، جو کسی کی جان کو خطرے سے دوچار کردے وہ کس قسم کا اظہا ر رائے ہے، پوری قوم کو یکجا ہونا چاہیے، پرامن طور پر جمعہ کی نماز کے بعد اظہار کرنا چاہیے، ہم پرامن لوگ ہیں، لیکن اس کا کوئی متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

Advertisement
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • ایک دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • ایک دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 5 گھنٹے قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 4 گھنٹے قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 7 گھنٹے قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • ایک دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • ایک دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement