Advertisement
پاکستان

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205بھرتیوں کی اجازت دے دی

نئی بھرتیوں سے ماہانہ 9 کروڑ سے زائد کا ادارہ پر بوجھ پڑے گا،جسٹس اعجازالحسن

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jul 5th 2023, 8:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205بھرتیوں کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دے دی۔ جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی آئی اے بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی.

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ  پی آئی اے اپنے واجبات ادا نہیں پا رہا ہے، مزید بھرتیوں کی کیا ضرورت ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ پی آئی آے کی سروسز کے معیار اپ ٹو مارک نہیں، نئی بھرتیوں سے ماہانہ 9 کروڑ سے زائد کا ادارہ پر بوجھ پڑے گا۔

پی آئی اے کے سی ای او نے بتایا کہ ادارے کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے پلان بنایا ہے، قومی ائیر لائن کا گذشتہ چھ ماہ کا نفع 3 ارب ہے، مزید انٹرنیشنل نیشنل روٹس پر فلائیٹ آپریشن شروع کرنے لگے ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ یہ بھرتیوں کس بنیاد پر ہوں گی، بھرتیوں مستقل بنیادوں پر ہوگی یا کنٹریکٹ پرہوں گی جس پر سی ای او پی آئی اے نے بتایا کہ بھرتیاں ایک سال کے قابل توسیع کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوں گی۔

عدالت نے بھرتیوں کی اجازت دیتے ہوئے عمل صاف شفاف بنانے کی ہدایت کر دی۔

Advertisement
وزیراعلیٰ کی حلف کابرداری کا معاملہ: پشاور ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

  • 4 گھنٹے قبل
سمندری کیبل کی مرمت کے پیش نظرآج ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

  • 6 گھنٹے قبل
پہلاٹیسٹ: پاکستانی بیٹرزکے ہاتھ پاؤں پھول گئے،پوری ٹیم 167 رنز پر ڈھیر،پروٹیز کو جیت لیے 177 رنز کا ہدف

  • 7 گھنٹے قبل
نو منتخب وزیراعلی کے حلف کا معاملہ: پشاور ہائیکورٹ کی گورنر کی دستیابی معلوم کرکے آگاہ کرنیکی ہدایت

مریدکے میں پر تشدد احتجاج کا معاملہ،سعد رضوی سمیت  دیگر رہنماؤں اورکارکنان پر مقدمہ درج 

مریدکے میں پر تشدد احتجاج کا معاملہ،سعد رضوی سمیت دیگر رہنماؤں اورکارکنان پر مقدمہ درج 

  • 6 گھنٹے قبل
 پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کی گئی نسل کشی مہم کو فوری روکنا تھا،وزیر اعظم 

 پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کی گئی نسل کشی مہم کو فوری روکنا تھا،وزیر اعظم 

  • 4 گھنٹے قبل
وزیر اعلی کا انتخاب :پشاور ہائیکورٹ کا گورنر فیصل کریم کو کل 4 بجے تک حلف لینے کا حکم

  • ایک گھنٹہ قبل
سوات میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ میں لیویز اہلکار شہید، وزیر داخلہ کا خراجِ عقیدت

سوات میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ میں لیویز اہلکار شہید، وزیر داخلہ کا خراجِ عقیدت

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستان  میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

  • 5 گھنٹے قبل
چین نے پاکستان و امریکا کے درمیان معدنی نمونوں سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

  • 17 منٹ قبل
گورنر خیبرپختونخوا نے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے پر آمادگی ظاہر کر دی

  • 9 منٹ قبل
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ،آج پھر ہزاروں روپے مہنگا