قیامت سے پہلے حکومت پر سیاسی قیامت ٹوٹے گی،سربراہ عوام مسلم لیگ


سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آنے والا الیکش یوم حساب اور احتساب ہوگا، قیامت سے پہلے حکومت پر سیاسی قیامت ٹوٹے گی۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قرضہ اُس وقت ملا جب مہمان اداکاروں کا کھیل ختم ہونے والا تھا اور معاہدے کا آخری دن تھا، انہوں نے ایک سال ضائع کیا، یہ کہتے تھے ہمارے پاس پلان بی اور سی ہے حقیقت میں ان کے پاس کوئی پلان نہیں تھا۔
آنے والا الیکش یوم حساب اور احتساب ہوگا قیامت سے پہلے حکومت پر سیاسی قیامت ٹوٹی گی قرضہ اُس وقت ملا جب مہمان اداکاروں کا کھیل ختم ہونے والا تھا اور معاہدے کا آخری دن تھا ایک سال ضائع کیا یہ کہتے تھے ہمارے پاس پلان بی اور سی ہے حقیقت میں انکے پاس کوئی پلان نہیں تھا۔ سعودی عرب اور…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 14, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ دنیا اور آئی ایم ایف جمہور کی آواز کا احترام کرتی ہے، قرضے کی 3 قسطوں کی بنیادی وجہ الیکشن کی یقین دہانی ہے، بجلی گیس مہنگی اور سبسڈی ختم، غریب پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھے گا، معیشت آکسیجن ٹینٹ پر لگی ہے، نہ ایکسپورٹ ہے نہ ترسیلات ہیں کارخانے چل نہیں رہے گروتھ صفر ہے اوورسیز ناراض ہیں، ادائیگیاں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سے 6 گنا زیادہ ہوگئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ، یہ جس ملک جاتے ہیں لوگ کہتے ہیں وہ آئے بھیک مانگنے والے، شہباز شریف تقریری مقابلے پر نکلا ہوا ہے، دن میں آدھی درجن تقریریں کرتا ہے اور آدھی درجن تصویریں کھنچواتا ہے لیکن 15 مہینے میں نتیجہ صرف آئی ایم ایف کے 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط کا قرضہ ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ زرداری نے خاموشی تانی ہے، بلاول کی امریکی یاترہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، فضل الرحمان بھی بیزار ہے، یہ کہتے ہیں سیاست نہیں ریاست بچائی ہے حالانکہ انہوں نے اپنے آپ کو کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیسوں سے بچایا ہے

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 15 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 15 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 21 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 19 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 18 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago



