ہر معاملہ ریاست پر نہیں چھوڑا جا سکتا، ریاست کو اور بھی کام ہوتے ہیں،عمر عطا بندیال
معاشرے کی بہتری کےلئے ہم سب کو حصہ ڈالنا ہو گا،چیف جسٹس آف پاکستان


چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ آئین میں بنیادی حقوق کا مقصد عوام کو خوش رکھنا ہے،فرد کی خوشی خاندان کی خوشی میں مضمر ہے۔
عمر عطا بندیال نے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کی ذمہ داری سیاسیت کی ہے،بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کےلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے،بنگلہ دیش اور ایران نے بڑھتی آبادی پر قانو پایا ہے۔۔ہر چیز کی ذمہ داری سیاست پر چھوڑنا درست نہیں ہے، معاشرے کی بہتری کےلئے ہم سب کو حصہ ڈالنا ہو گا۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آج کل ہم اپنےانفرادی فائدے کو دیکھتے ہیں، وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم سب مل کر مسائل کا حل تلاش کریں۔ نئی نسل کو ہنر مند بنا کر بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ ہم معاملہ ریاست پر نہیں چھوڑا جا سکتا،ریاست کو اور بھی بہت سے کام ہوتے ہے،عوام اور ہم جیسے لوگوں کو مل کر مسئلے کا حل تلاش کرنا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آبادی میں بے ہنگم اضافے پر قابو پانے کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، اس حوالے سے اقوام متحدہ سمیت مختلف ادارے حکومت کو معاونت فراہم کررہے ہیں۔
جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ بنگلہ دیش اور ایران نے بڑھتی آبادی پر کیسے قابو پایا یہ ہمارے لیے کیس اسٹڈی ہے، آبادی پر قابو پانے سے اہم آبادی کو سود مند بنانا ضروری ہے، آبادی کو پروڈکٹوو ہونا چاہیئے تاکہ وہ معاشرے کی خدمت کرسکے، ضرورت ہے کہ آبادی کو تعلیم یافتہ ہونا چاہیئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ معاملہ صرف ریاست پر نہیں چھوڑ سکتے، ریاست پہلے ہی بہت سے کاموں پر توجہ دیے ہوئے ہے، اس مقصد کی تکمیل کے لیے دیگر ذرائع دیکھنا ہوں گے۔ اسلام خاندان کے تعلق کو مضبوط کرتا ہے۔ جب ہم ہنر کی بنیاد پر تعلیم دیتے ہیں تو اس کا نتیجہ نکلتا ہے، یہ کوئی لیگل فورم نہیں ہے اور نہ ہی اس کا کوئی قانون ہے، آج ضرورت ہے کہ پاکستان کے عوام آگے آئیں اور ریاست کو مسائل کے حل کے مشورے دیں۔
جسٹس عمر عطاء بندیال نے مزید کہا کہ 1971 میں پاکستان نے چین کو قرضہ دیا، پاکستان جرمنی کو قرضہ دیتا تھا، کسی منزل پر پہنچنے کے لیے کمیونٹی سروس کی ضرورت ہے، ہمیں تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کو فروغ دینا ہے
عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہمیں پہلا اقدام اٹھاتے ہوئے سادگی اپنانا ہوگی۔ ہمیں تعلیم اور پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ وہ سادہ اقدامات ہیں جو کرنے چاہییں۔ ہم 2 روزہ کانفرنس میں تجاویز دیں گے۔ یہاں مقدمہ بازی سپریم کورٹ تک آتی ہے۔ ہمیں مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ججوں کو معاشرے کے بارے میں نئی ضرورتوں اور آئیڈیاز کاعلم ہونا چاہیے

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 21 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 16 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 17 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 20 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 days ago



