اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالیناجارجیوا کو وعدوں کو پورا کرنے کا یقین دلاتے ہوئے واضح کیا کہ معاہدے کی زراسی خلاف ورزی بھی برداشت نہیں کروں گا۔


وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کے روز آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ 12 اگست تک ہماری حکومت ہے، پھر نگران حکومت آجائے گی، نگران حکومت آئی ایم ایف معاہدے کا احترام جاری رکھے گی، عوام نے منتخب کیا تو آئی ایم ایف کی مدد سےمعیشت کو بہتر بنائیں گے۔
ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اب مضبوط شراکت داری اور باہمی اعتماداستوارہوچکا، پاکستان آئی ایم ایف کااہم رکن ہے، آئی ایم ایف پاکستان کی ہرممکن حد تک مددکرتا رہے گا۔
ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹلیناجورجیوا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پیرس ملاقات میں معاہدہ پوراکرنے کی دانش مندی ،عزم دکھایا اور وزیراعظم نے جولیڈرشپ دکھائی، وہ لائق تحسین اورقابل تعریف ہے، اسی وجہ سے آپ کی مدد کریں گے۔
ٹیلیفونک گفتگو میں شہباز شریف نے تین ارب ڈالر کے حال ہی میں ہونے والے سٹینڈ بائی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے میں منیجنگ ڈائریکٹر کی حمایت اور مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 15 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 11 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 11 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 5 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago





