وزیر اعظم کی باتوں سے لگتا ہے کہ اسمبلیاں وقت سے پہلے تحلیل ہوں گی،شاہ محمود قریشی
نگراں سیٹ اپ کے بارے میں دو بڑی جماعتوں میں مشاورت ہوئی اور مشاورت کے بعد فیصلے ہوئے،وائس چیئرمین پی ٹی اے


پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے وزیر اعظم کی باتوں سے لگتا ہے کہ اسمبلیاں وقت سے پہلے تحلیل ہوں گی۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نگراں سیٹ اپ کے بارے میں دو بڑی جماعتوں میں مشاورت ہوئی اور مشاورت کے بعد فیصلے ہوئے،ملاقات میں یہ بھی طہ ہوا کہ پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا، فیصلے ہوگئے اب مشاورت باقی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے، اس سارے سیاسی عمل کا حصے دار ہے، ہمیں بھی اعتماد میں لینا چاہیے۔
یہ اب ابہام نہیں رہا کہ نگران وزیراعظم کس کی مرضی کا ہوگا، یہ طے ہے کہ نگران سیٹ اپ کس نوعیت کا مرتب کیا جا رہا ہے، پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کس نے کرنا ہے؟ دو بڑی جماعتوں کے سربراہان نے کرنا ہے یا حق عوام کو دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر ایک کمیٹی ایاز صادق کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے، انتخابی اصلاحات عجلت میں کی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی ایک اہم سٹیک ہولڈر ہے، پی ٹی آئی کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض صاحب برائے نام ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں بھی عدم استحکام کی جھلک دکھائی دی ہے، لگتا ہے استحکام بھی عدم استحکام کا شکار ہونے جا رہی ہے

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago





