Advertisement
پاکستان

آرمی چیف سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی کوریا کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اپریل 30 2021، 10:17 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر نے  ملاقات کی ہے، ملاقات باہمی دلچسپی کےامور، خطے کی سیکورٹی صورتحال پرگفتگو کی گئی ہے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  ملاقات میں دوطرفہ اوردفاعی تعلقات کےفروغ کےحوالے سےبھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ  پاکستان جمہوریہ کوریا کے ساتھ تمام ڈومینز میں دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔دونوں نے خطے میں امن اور سلامتی کے لئے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

جنوبی کوریا کے  سفیر  نے خطے میں امن و استحکام لانے کے لئے، خصوصا افغان امن عمل میں  پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

Advertisement