میسجنگ ایپ ٹیلی گرام نے صارفین کیلئے بے شمار نئے فیچرز کا اضافہ کردیاہے جو چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوجائیں گے۔

غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق میسجنگ ایپلی کیشن ٹیلی گرام نے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ٹیلی گرام کیجانب سے ایک بلاگ میں تمام نئے فیچرز کی تفصیلات بتائی گئی ہیں، جن میں وائس چیٹ میں ویڈیو سپورٹ، پیمنٹس 2.0، شیڈولنگ وائس چیٹس، وائس چیٹس کے لیے منی پروفائلز، نیا ویب ورژن اور دیگر فیچرز شامل ہیں۔ یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔
وائس چیٹ میں ویڈیو کانفرنسنگ سپورٹ سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ میسجنگ ایپ مائیکرو سافٹ ٹیمز، زوم اور گوگل میٹ کو ٹکر دینے کی کوشش کررہی ہے۔
ٹیلی گرام اب گروپس اور چینلز کے ایڈمنز کو وائس چیٹس شیڈول کرنے کی سہولت بھی فراہم کرنے جار ہی ہے۔ شیڈول وائس چیٹ پر رنگا رنگ کاؤنٹ ڈاؤن دکھایا جائے گا اس کے علاوہ صارفین کے پاس آپشن ہوگا کہ وہ واٹس چیٹ شروع ہونے پر ایک نوٹیفکیشن موصول کرسکیں گے۔
ٹیلی گرام کیجانب سے صارفین کیلئے " منی پروفائلز" کے ذریعے یہ جاننا بھی آسان بنایا جارہا ہے کہ وہ کس سے وائس چیٹ کررہے ہیں۔ اس اپ ڈیٹ کے ذریعے صارفین پروفائل پکچرز اور بائیو کو وائس چیٹ ونڈو سے نکلے بغیر دیکھ سکیں گے۔
اسی طرح ایک اور اپ ڈیٹ " پیمنٹ 2.0 " بھی اہم ہے، اس اپ ڈیٹ کے ذریعے کسی بھی چیٹ میں کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں کے لیے سپورٹ فراہم کی جائے گی۔جس کیلئے 8 تھرڈ پارٹی پیمنٹ سروسز کو ٹیلی گرام میں ایڈ کیا جارہا ہے۔اور صارفین کو ٹیلی گرام میں خریداری کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
ٹیلی گرام نے 2 ویب ایپس کا اضافہ بھی کیا ہے جس میں مختلف فیچرز میسر ہونگے جیسے کہ اینی میٹڈ اسٹیکرز، ڈارک موڈ، چیٹ فولڈز اور دیگر موجود ہوں گے۔
دوسرے فیچرز میں چیٹ میں تصاویر اور ویڈیوز کو انگلیوں سے زوم کیا جا سکے گا، جبکہ آئی او ایس میں ویڈیو کو 15 منٹ فاسٹ فارورڈ اور ریوائنڈ بھی کیا جاسکے گا۔جبکہ اینڈرائیڈ میں اسکرین کو دائیں یا بائیں سائیڈ کو دبا کر رکھ کر ایسا کیا جاسکے گا اور 10 سیکنڈ فارورڈ یا ریوائنڈ کیا جاسکے گا۔

چین کا دورہ کامیاب رہا ہے، ہم نے سی پیک کی بنیاد رکھی ، صدر مملکت
- 12 hours ago
پاک ٹیم کے کپتان نے چیمپیئنزٹرافی میں آگے جانا مشکل قرار دےدیا
- 10 hours ago

نیتن یاہو نے 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی طے شدہ رہائی کو مؤخر کر دیا
- 11 hours ago

ملک میں آج سے بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
- an hour ago

آئی ایم ایف کی قسط لینا آسان لیکن ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے میں جانا مشکل ہے، گورنرسندھ
- 2 hours ago

احسن اقبال نے سابق صدر عارف علوی پر سنگین الزامات عائد کردیے
- 10 hours ago

آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا
- 22 minutes ago

کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کی طبیعت بدستور تشویشناک
- an hour ago

اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں ، امیر مقام
- 11 hours ago

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے میچ کے دوران نسیم شاہ کی مدد کر کے دل جیت لیے
- 10 hours ago

حماس کا فلسطینی قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کے ساتھ مزید مذاکرات سے انکار
- 2 hours ago

جرمنی میں انتہائی قدامت پسند جماعت سی ڈی یو کی پارلیمانی انتخابات میں برتری
- 2 hours ago