Advertisement
پاکستان

بلاول بھٹو زرداری کی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت

قرآن پاک کی بے حرمتی کی اسلامو فوبک اور نفرت انگیز کارروائیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اگست 1 2023، 4:51 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلاول بھٹو زرداری کی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اسلامو فوبک اور نفرت انگیز کارروائیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا، وہ پیر کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 18ویں غیر معمولی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے اجلاس میں ورچوئل شرکت کی، یہ اجلاس قرآن پاک کی بے حرمتی کے بار بار پیش آنے والے واقعات پر بحث کیلئے بلایا گیا تھا جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی کارروائیاں اور ان کو جاری رکھنے کی اجازت دینا آزادی اظہار رائے نہیں ہے، ایسے واقعات سے مذہبی منافرت اور عدم برداشت کا اظہار ہوتا ہے، وزیر خارجہ نے قرآن پاک کو جلانے اور بے حرمتی کی جان بوجھ کر کارروائیوں کے بارے میں خدشات کو اجاگر کرنے کیلئے او آئی سی کے رکن ممالک خاص طور پر جدہ، جنیوا اور نیویارک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بین المذاہب مکالمے اور مذہبی منافرت سے دور رہنے کی وکالت کرنے والی قراردادوں کی منظوری کا خیرمقدم کیا۔

بلاول بھٹونے رواں سال کے اوائل میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر ایکشن پلان کیلئے پیش کی گئی اپنی تجویز کا اعادہ کیا جس میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی تقرری اور عدالتی میکانزم کا قیام شامل ہے تاکہ مجرموں کو جوابدہ بنایا جا سکے۔

او آئی سی وزارائے خارجہ کی کونسل نے عدم برداشت، امتیازی سلوک اور اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جامع قرارداد منظور کی جس میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے متفقہ طور پر مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر نفرت، امتیازی سلوک، بدنامی اور تشدد کو اکسانے کے واقعات سے نمٹنے کیلئے 8 نکاتی ایکشن پلان کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا، قراردادمیں تمام حکومتوں سے موجودہ قانونی اور انتظامی فریم ورک کو مکمل طور پر نافذ کرنے یا مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر تمام افراد کو نفرت اور تشدد سے بچانے کیلئے نئی قانون سازی کرنے کا مطالبہ بھی کیاگیا۔

Advertisement
سیزفائر کو خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کرتے ہیں : وزیراعظم

سیزفائر کو خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کرتے ہیں : وزیراعظم

  • 11 hours ago
چین ، سعودی عرب ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک  کا  پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم

چین ، سعودی عرب ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم

  • 10 hours ago
چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے انڈیا پر خوف طاری کردیا

چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے انڈیا پر خوف طاری کردیا

  • 10 hours ago
ہالی ووڈ فلم "مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ" میں ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا کی خدمات پیش

ہالی ووڈ فلم "مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ" میں ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا کی خدمات پیش

  • 12 hours ago
جنگ بندی معاہدےکے بعد پی ایس ایل کی بحالی پر غور، فرنچائزز کو تیار رہنے کی ہدایت

جنگ بندی معاہدےکے بعد پی ایس ایل کی بحالی پر غور، فرنچائزز کو تیار رہنے کی ہدایت

  • 13 hours ago
پی ایس ایل کے بقیہ میچز پی سی بی راولپنڈی میں  ہونے کا امکان

پی ایس ایل کے بقیہ میچز پی سی بی راولپنڈی میں ہونے کا امکان

  • 10 hours ago
آپریشن بُنیان مّرصُوص سےدشمن کو4گنازائدنقصان

آپریشن بُنیان مّرصُوص سےدشمن کو4گنازائدنقصان

  • 11 hours ago
پاک افواج کی انتھک محنت سے جنگ میں فتح  ہوئی ،صدرمملکت

پاک افواج کی انتھک محنت سے جنگ میں فتح ہوئی ،صدرمملکت

  • 9 hours ago
بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی،ایل او سی پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ

بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی،ایل او سی پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ

  • 11 hours ago
سیز فائر ہونے پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی قوم اور افواج پاکستان کومبارکباد

سیز فائر ہونے پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی قوم اور افواج پاکستان کومبارکباد

  • 9 hours ago
اللّہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا ،نواز شریف

اللّہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا ،نواز شریف

  • 13 hours ago
اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

  • 9 hours ago
Advertisement