Advertisement
پاکستان

سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کے بعد گھریلوملازمہ کی حالت گزشتہ روزکی نسبت بہتر

آکسیجن لیول بھی بہتر ہے اور رضوانہ نے ہلکی پھلکی خوراک بھی لینا شروع کردی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Aug 1st 2023, 5:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کے بعد گھریلوملازمہ کی حالت گزشتہ روزکی نسبت بہتر

لاہور: سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ جنرل ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔

ذرائع کے مطابق رضوانہ کی حالت میں بہتری آئی ہے، آکسیجن لیول بھی بہتر ہے اور رضوانہ نے ہلکی پھلکی خوراک بھی لینا شروع کردی ہے۔

میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈٓاکٹر جودت سلیم کے مطابق گزشتہ روز کی نسبت آج آکسیجن کی ضرورت کم ہوگئی ہے ہیلتھ منسٹرجاوید اکرم نے بھی بچی کا معائنہ کیا اور ادویات میں ردوبدل کیا۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ بچی کو غذائی قلت ہونے کے باعث رضوانہ کی حالت میں بہتری سست روی کا شکار ہے۔

Advertisement
Advertisement