جی ایچ کیو راولپنڈی میں پیپلز لبر یشن آرمی کے قیام کی96ویں سالگرہ کی تقریب
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 96ویں سالگرہ پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب منعقد ہوئی


پاک آرمی کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے پیپلز لبریشن آرمی چین کے قیام کی 96ویں سالگرہ پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں ،دونوں ممالک نے کامیابی سے ہر چیلنج کا سامنا کیا۔ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 96 ویں سالگرہ پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چینی ناظم امور نے پیپلز لبریشن آرمی کی 96ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب کے انعقاد پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ۔چینی ناظم امور نے کہا کہ چین اور پاکستان آئرن برادرز ، آل ویدر فرینڈز اور سٹریٹجک پارٹنر ہیں۔
چینی ناظم امور نے کہا کہ چین میں منعقدہ مشترکہ تعاون کمیٹی نے فوجی تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم قائم کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری تعلقات کے لیے مؤثر طریقے سے کام کرے گا۔پاک آرمی چیف نے چین کے دفاع، سلامتی اور قوم کی تعمیر و ترقی میں پیپلز لبریشن آرمی چین کے کردار کو سراہا۔
دونو ں مما لک، افواج اور عوام کے درمیان گہرے تعلقات کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی اور پاک فوج آپس میں گہرے تعلقات ہیں ،ہمارے تعلقات ہمارے اجتماعی مفادات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
جی ایچ کیوراولپنڈی میں چین کی پیپلز لبر یشن آرمی کے قیام کی96ویں سالگرہ کی تقریب#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/8Lb265aeyo
— GNN (@gnnhdofficial) August 2, 2023

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 4 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- ایک دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- ایک دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل



