معیشت اور جمہوریت ملکی ترقی و استحکام کے لیے اہم ستون اور لازم و ملزوم ہیں، مہر کاشف یونس
مضبوط معیشت ترقی، روزگار کے مواقع اور معیار زندگی کو بہتر بناتی ہے


اسلام آباد: وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ معیشت اور جمہوریت ملکی ترقی و استحکام کے اہم ستون ہیں۔ جمعرات کو یہاں’’جمہوریت اور معیشت‘‘کے موضوع پر ایک گول میز کانفرنس میں اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت ترقی، روزگار کے مواقع اور معیار زندگی کو بہتر بناتی ہے، نمائندہ حکومت کا قیام قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق کے تحفظ اور فیصلہ سازی میں عوام کی شرکت کو یقینی بناتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستحکم معیشت اور فعال جمہوریت پائیدار ترقی کے لیے بہت ضروری ہیں اور ان دو ستونوں کے درمیان توازن اور ہم آہنگی قائم کرنے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے مواقع کے ساتھ صحت مند معیشت ہی جمہوری اداروں کو مضبوط بنا سکتی ہے، مضبوط معیشت معیار زندگی میں بہتری، غربت میں کمی اور تعلیم و صحت کی سہولیات تک رسائی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معیشت اور جمہوریت کا توازن ایک مسلسل عمل ہے، جمہوری اصولوں اور پائیدار اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل غور و فکر، عوامی مکالمے اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔
مہر کاشف یونس نے کہا کہ معیشت اور جمہوریت ایک دوسرے سے لازم و ملزوم ہیں، جمہوری نظام میں معیشت عوام کی زندگیوں، روزگار کے مواقع اور مجموعی بہبود میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور جمہوری طرز حکمرانی سے بہتر معاشی پالیسیوں اور فیصلہ سازی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
- 16 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سندھ حکومت کا آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کی مالی ا مداد کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکار گھر کے سامنے شہید
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی
- 18 گھنٹے قبل

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- 16 گھنٹے قبل

صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم
- 18 گھنٹے قبل

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت
- 15 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی
- 15 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 14 گھنٹے قبل

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی
- 14 گھنٹے قبل

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ
- 18 گھنٹے قبل

بگ بیش لیگ:سست ترین بیٹرزمیں محمد رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں
- 15 گھنٹے قبل













