چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد اور لاہور میں بالترتیب بنی گالہ اور زمان پارک کی رہائش گاہوں پر طلبی کے سمن جاری کیے گئے ہیں


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل میں آج (جمعہ) کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو آج صبح ساڑھے 11 بجے سماعت کے دوران متعلقہ دستاویزات لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ اعظم خان کا بطور گواہ بیان ریکارڈ کرانے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی یہ پہلی پیشی ہوگی۔
چیئرمین تحریک انصاف کو اسلام آباد اور لاہور میں بالترتیب بنی گالہ اور زمان پارک کی رہائش گاہوں پر طلبی کے سمن جاری کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے دیگر پانچ مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی آج طلب کر لیا ہے، انہیں تھانہ ترنول میں درج دو، کراچی کمپنی تھانے میں دو اور تھانہ کوہسار میں ایک مقدمے میں طلب کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری نوٹس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ تفتیش میں شامل ہوں اور اپنا موقف پیش کریں اور کیس سے متعلق شواہد بھی فراہم کریں۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 20 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 17 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 20 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago




