وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد سیالکورٹ اسسٹنٹ کمشنر کے معاملے پر فردوس عاشق اعوان کا درعمل سامنے آگیا
لاہور: وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کے معاملے پر ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل رمضان بازار میں مس مینجمنٹ تھی، رمضان بازاروں میں عوامی سہولت کےبجائےاستحصال کا نوٹس لیا، وزیراعلیٰ نےچینی کی لائنیں لگنے پرناراضگی کااظہار کیا اور کل کےواقعےکی انکوائری مکمل کرنے کا کہا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کچھ فارغ سیاستدان حکومت پرانگلیاں اٹھاتےرہےہیں، واقعے کو اینگل دیاگیا کہ پروٹوکول کی وجہ سے میں نے غصہ کیا، کچھ بی جمالوکاکرداراداکررہےہیں، جو افسر گرمی برداشت نہیں کرسکتےانہیں عوامی منصوبوں میں نہیں آناچاہیے، شاہی خاندان اوربابوؤں کاچینی کی لائن سے کچھ لینا دینا نہیں، ایک غریب خاتون کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے میں جن کی جنگ لڑ رہی تھی نہ وہ میری رشتہ دار تھیں، نہ کسی مخصوص جماعت سے تھیں۔
قبل ازیں مریم نواز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ شاہی خاندان کی جعلی راجکماری کے نزدیک ان کے ابا جی، چچا اور رانا ثنااللہ کی بیوروکریٹس اور انکی اولادوں کو دی گئی دھمکیاں حلال جبکہ اے سی کی دانستہ کوتاہی کی نشاندہی کرنا حرام ہے! عوام جان چکے شاہی خاندان کے کرپٹ لٹیروں کا مقصد کرپشن بچانا جبکہ ہمارا مقصد عوامی مفاد کا تحفظ ہے!
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت مافیا کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ کھوکھلے دعوؤں سے میڈیا کے سامنے شوبازیوں کے برعکس بزدار حکومت حقیقی عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے، چھاپہ مار کارروائیوں میں ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کی گرفتاریاں، جرمانے اور مقدمات کا اندراج کیا جارہا ہے۔
.jpg&w=3840&q=75)
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
- 4 hours ago

بھارتی حمایت یافتہ گروپس تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، پراکسیز کا خاتمہ ضروری ہے ، آرمی چیف
- 4 hours ago

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار، الیکشن کمیشن نےانتخابات کرانے کا شیڈول واپس لے لیا
- 6 hours ago

پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات 153 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
- 2 hours ago

بھارت میں "گیتا جی پی ٹی" چیٹ بوٹ کی کامیابی، ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے نیا ذریعہ
- 4 minutes ago

بالوں کا سفید ہونا ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق
- an hour ago

اسحاق ڈار اور مراکشی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 2 hours ago

گیارہویں جماعت میں خوبصورتی کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی ، نوشین شاہ کا انکشاف
- an hour ago

طلال چوہدری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز: یہ بزدار ٹو ہیں
- 2 hours ago

فارن پالیسی کا اعتراف: پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے حامل
- 3 hours ago

ہانگ کانگ سکسز 2025: پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، عباس آفریدی کپتان مقرر
- 4 hours ago

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
- an hour ago