کراچی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ختم کرنے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے اور اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے دور رکھیں گے تو فائدہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحات وقت کی ضرورت ہے، الیکشن میں دھاندلی ختم کرنے کیلئے قانون سازی کی بھی ضرورت ہے، جو بھی انتخابی اصلاحات لانی ہیں ان کیلئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات سے متعلق کردار ادا کرسکتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ (ن) لیگ نے ایک سیٹ ہاری ہے تو چاہ رہی ہے فوج مداخلت کرے، (ن) لیگ کی طرف سےغیر ذمے دارانہ مطالبہ ہے کہ پولنگ باکسز فوج کے حوالے کیے جائیں، اس سے الیکشنز بھی متنازع ہوتے ہیں اور فوج بھی متنازع ہوتی ہے، البتہ (ن) لیگ کے پاس اگر کوئی ٹھوس ثبوت ہیں توالیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج تعینات تھی، جو تاریخ میں سب سے زیادہ تھی، اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے دور رکھیں تو فائدہ ہو گا، این اے 249 کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں تھا جب کہ مولانا فضل الرحمان سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی کا ورکرز فنڈز فوری طور سندھ کو دیا جائے تاکہ سندھ پھرسے ویلفئر کام کرسکے، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کیلئے خواتین کیلئے انقلابی قدم کا آغازہواتھا، مزدوروں کو صحت اور تعلیم کی سہولت فراہم کر رہےہیں، بینظیرمزدورکارڈ کے ذریعے ہیلتھ کوریج دی جارہی ہے، یہ کارڈ سندھ میں رہنےوالے ہرمزدور کیلئے کارآمد ہے۔

طلال چوہدری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز: یہ بزدار ٹو ہیں
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات 153 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
- 11 گھنٹے قبل

فارن پالیسی کا اعتراف: پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے حامل
- 13 گھنٹے قبل

بالوں کا سفید ہونا ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق
- 11 گھنٹے قبل

گیارہویں جماعت میں خوبصورتی کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی ، نوشین شاہ کا انکشاف
- 11 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف کی پاکستان میں 3.6 فیصد معاشی ترقی کی پیشگوئی
- 9 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

بھارت میں "گیتا جی پی ٹی" چیٹ بوٹ کی کامیابی، ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے نیا ذریعہ
- 9 گھنٹے قبل

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان
- 9 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور مراکشی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 11 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
- 7 گھنٹے قبل