Advertisement
پاکستان

انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم عہدے کا حلف اٹھا لیا

انوار الحق ملک کے آٹھویں نگران وزیراعظم بن گئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 14th 2023, 8:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی انوار الحق کاکڑ سے بطور نگران وزیراعظم عہدے کا حلف لیا۔

انوار الحق ملک کے آٹھویں نگران وزیراعظم بن گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت اسپیکر راجہ پرویزاشرف، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، گورنر سندھ کامران ٹیسوری،نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد وسیم بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم غیر جانبدار رہنے کے لیے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ بھی دے دیا ہے جو چیئرمین سینیٹ نے منظور بھی کر لیا ہے۔

Advertisement