پاکستان کشمیریوں کی بھارت سے آزادی کی جدوجہد کے ساتھ مضبوطی سےکھڑا ہے، منیر اکرم
پاکستانیوں نے طاقت اور دانشمندی کے ساتھ سکیورٹی اور اقتصادی چیلنجوں پر قابو پایا ہے


اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے ملک کے یوم آزادی کے موقع پر اقوام متحدہ کی کمیونٹی کے نام ایک پیغام میں کشمیری عوام کی ان کے حق خودارادیت اور آزادی کی جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور تمام فورمز پر کشمیر کی آزادی کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
منیر اکرم نے کہا کہ ہمارے لاکھوں بھائیوں اور بہنوں نے صرف اپنے وعدے کے مطابق وطن تک پہنچنے، قومیت اور آزادی کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، ہمیں ان کی بہادری، ان کے نظریات اور ان کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔
پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ آج جب ہم اپنی آزادی کا جشن منا رہے ہیں اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے حق خودارادیت اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے طاقت اور دانشمندی کے ساتھ سکیورٹی اور اقتصادی چیلنجوں پر قابو پایا ہے جس کا اظہار 2022 کے بڑے سیلاب کے حوالے سے قوم کے ردعمل سے ہوا۔
منیر اکرم نے کہا کہ ہمارے قائد اعظم محمد علی جناح نے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں کو قوم کی تعمیر کا بنیادی ستون قرار دیا، ہمیں قائداعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے اور اپنے معاشرے کو سب کے لیے انسانی، جامع اور رواداری پر مبنی بنانے کے لیے دن رات کام کرنا چاہیے۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago





