وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے جی این این کو پانچویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جی نیوز نیٹ ورک کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور پانچویں سالگرہ کی کامیابی سے تکمیل پر انتظامیہ اور عملے کو مبارکباد دی۔


لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جی نیوز نیٹ ورک کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور پانچویں سالگرہ کی کامیابی سے تکمیل پر انتظامیہ اور عملے کو مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ نقوی، جنہوں نے اس سے قبل اسلام آباد میں نئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری میں شرکت بھی کی،جی نیوز نیٹ ورک پہنچے۔ سینئر صحافی اور اینکر پرسن عارف حمید بھٹی، بیورو چیف شہزاد حسین بٹ اور دیگر نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا استقبال کیا۔
ٹی وی سے بات کرتے ہوئے، سی ایم محسن نقوی نے کہا، "میں پوری ٹیم اور کام کرنے والے صحافیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔بہت سے عظیم ستارے یہاں کام کر رہے ہیں۔ میں جی این این کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں،‘
نئے تعینات ہونے والے نگراں وزیر اعظم انوار لحق کا کڑ کے بارے میں ایک اور سوال کے جواب میں بات کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ "نئےنگراں وزیر اعظم بہت پرجوش ہیں۔ اور مجھے امید ہے کہ وہ عوام کے لیے بہت سی اچھی چیزیں کریں گے۔‘‘

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago




