احتساب عدالت نے جج زبیر شہزاد کیانی نے سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی


عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
لاہور کی احتساب عدالت میں گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ لاہور کی احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے نیب نےدرخواست پر سماعت کی۔
نیب کے پراسکیوٹر وارث جنجوعہ اور پرویز الٰہی کے وکیل امجد پرویز بھی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب ٹیم نے سابق وزیر اعلی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جہاں تفتشی حکام کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کا ریمانڈ لیا جا چکا ہے، کل پرویز الٰہی کو بھی گرفتار کیا۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی کام میں سپلیمنٹری فنڈ مختص کئے گئے، گجرات میں 200 اسکیموں کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے منظوری دی گئی تھی۔
پرویز الہیٰ کے وکیل نے کہا کہ پرویز الہیٰ کی دو درخواستیں زیر سماعت ہیں ایک لاہور ہائیکورٹ مین ہی اور ایک سپریم کورٹ میں ہیں۔اپ پیر تک جسمانی ریمانڈ نہ دیں کیونکہ پرویز الہیٰ کے کیسز زیر التو ہیں۔ جس کے بعد عدالت نے پرویز الہیٰ کا پیر تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا.امجد پرویز نے پرویز الہیٰ کو سہولیات فراہم کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کروا دی ہے۔
قبل ازیں پرویز الہیٰ نےکمرہ عدالت میں اپنے وکلا کے ساتھ ملاقات کی،وکیل نےعدالت سے استدعا کی کہ پرویز الہیٰ سے ملاقات کا وقت دیا جائے جس پر عدالت نے پرویز الہیٰ کو وکلا سے مشاورات کی اجازت دی۔
احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا جب کہ سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ پرویز الہیٰ کو گزشتہ روز سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے رہا ہوتے ہی نیب کی ٹیم نے دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔لاہور ڈیوٹی سول جج کے سامنے پیش کر کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کے بعد رات گئے ہی نیب ہیڈ کوارٹر لاہور پہنچا دیا گیا تھا۔جس کے بعد آج لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔نیب لاہور نےپرویز الہیٰ کے جسمانی ریمانڈ کے لیے درخواست دی تھی۔

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 9 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 14 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 8 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 14 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 11 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل





