Advertisement
پاکستان

احتساب عدالت نے پرویز الہیٰ کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

احتساب عدالت نے جج زبیر شہزاد کیانی نے سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 15th 2023, 7:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
احتساب عدالت نے پرویز الہیٰ  کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ لاہور کی احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے نیب نےدرخواست پر سماعت کی۔

 نیب کے پراسکیوٹر وارث جنجوعہ اور پرویز الٰہی کے وکیل امجد پرویز بھی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب ٹیم نے سابق وزیر اعلی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جہاں تفتشی حکام کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کا ریمانڈ لیا جا چکا ہے، کل پرویز الٰہی کو بھی گرفتار کیا۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی کام میں سپلیمنٹری فنڈ مختص کئے گئے، گجرات میں 200 اسکیموں کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے منظوری دی گئی تھی۔

پرویز الہیٰ کے وکیل نے کہا کہ پرویز الہیٰ  کی دو درخواستیں زیر سماعت ہیں ایک لاہور ہائیکورٹ مین ہی  اور ایک سپریم کورٹ میں ہیں۔اپ پیر تک جسمانی ریمانڈ نہ دیں کیونکہ پرویز الہیٰ  کے کیسز زیر التو ہیں۔ جس کے بعد عدالت نے پرویز الہیٰ  کا پیر تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا.امجد پرویز نے پرویز الہیٰ  کو سہولیات فراہم کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کروا دی ہے۔

قبل ازیں پرویز الہیٰ  نےکمرہ عدالت میں اپنے وکلا کے ساتھ ملاقات کی،وکیل نےعدالت سے استدعا کی کہ پرویز الہیٰ  سے ملاقات کا وقت دیا جائے جس پر عدالت نے پرویز الہیٰ   کو وکلا سے مشاورات کی اجازت دی۔

احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا جب کہ سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ پرویز الہیٰ  کو گزشتہ روز سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے رہا ہوتے ہی نیب کی ٹیم نے دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔لاہور ڈیوٹی سول جج کے سامنے پیش کر کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کے بعد رات گئے ہی  نیب ہیڈ کوارٹر لاہور پہنچا دیا گیا تھا۔جس کے بعد آج لاہور کی  احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔نیب لاہور نےپرویز الہیٰ  کے جسمانی ریمانڈ کے لیے درخواست دی تھی۔

Advertisement
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • a day ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 8 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 13 hours ago
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 days ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • a day ago
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • a day ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 7 hours ago
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • a day ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 13 hours ago
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 days ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 10 hours ago
Advertisement