مختلف وزارتوں کے اہم امور اور ملکی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکس محصولات میں اضافہ کیلئے اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے، پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات پر عملدرآمد میں مزید تیزی لائی جائے، صحت اور تعلیم کے شعبہ میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات یقینی بنائی جائیں۔
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف وزارتوں کے اہم امور اور ملکی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں اعلیٰ سرکاری افسران بشمول گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پاور اور چیئرمین ایف بی آر نے شرکت کی۔
اجلاس کو ملکی معیشت میں استحکام اور مزید بہتری کیلئے اقدامات پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نگراں وزیرِ اعظم نے ہر شعبے میں جاری اصلاحات پر مفصل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی پالیسیوں کا تسلسل قائم رکھیں گے اور مزید اقتصادی بہتری لائیں گے، عوامی فلاحی منصوبے بلاتعطل جاری رہیں گے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات نگران حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات یقینی بنائی جائیں، پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات پر عملدرآمد مزید تیز کیا جائے، ٹیکس محصولات میں اضافہ کیلئے اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نگران حکومت معیشت کی بہتری کیلئے ڈی ریگولیشن اور ذمہ دار خودمختاری پر توجہ مرکوز کرے گی، نگران حکومت اپنی محدود مدت میں تمام تر توانائیاں معیشت کی اصلاح پر صرف کرے گی۔ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو ملکی معاشی صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی
.jpg&w=3840&q=75)
ایک روز کے اضافے کے بعدسونے کے نرخوں میں ایک بار پھر کمی
- 18 منٹ قبل

خسارے میں چلنے والے ریاستی اداروں کی نجکاری اصلاحاتی ویژن کا حصہ ہے،وزیراعظم شہباز شریف
- ایک دن قبل

اگر ایران نے پرامن مظاہرین پر تشددکیا تو امریکا ان کے بچاؤ کے لیے آئے گا،امریکہ کی دھمکی
- 20 گھنٹے قبل

نئے سال 2026 کا پہلا سپر مون آج ہوگا،پاکستان سمیت متعدد ممالک میں دیکھا جا سکے گا
- 29 منٹ قبل

پاکستان یمن کے مسئلے کی بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے حل کی حمایت کرتا ہے ،دفتر خارجہ
- 18 گھنٹے قبل

5 بڑوں کے مل بیٹھنے کی تجویز رانا ثنا اللہ کی ذاتی رائے ہے،شیخ وقاص اکرام کا ردعمل
- 19 گھنٹے قبل

وزیرِاعظم نے گلگت بلتستان کی نگراں کابینہ کی منظوری دے دی
- 18 گھنٹے قبل

سابق ایئر مارشل نور خان کی بیٹی ڈاکٹر فائقہ امریکا میں جاں بحق
- 21 گھنٹے قبل

اے ٹی سی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
- 38 منٹ قبل

چینی کمپنی بی وائے ڈی نے گاڑیوں کی فروخت کے لحاظ سےایلون مسک کی ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا
- 20 گھنٹے قبل

مسلسل کمی کے بعد سونا آج ہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

لاہور:پولیو وائرس کاخطرہ بدستور موجود،سیوریج سسٹم میں وائرس کی تصدیق
- ایک دن قبل





.webp&w=3840&q=75)
