Advertisement
پاکستان

اے ٹی سی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Jan 3rd 2026, 1:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اے ٹی سی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت( اے ٹی سی ) نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعت ہوئی۔سینئر سول جج عباس شاہ نے مقدمہ کی سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement